ETV Bharat / bharat

جے رام رمیش نے اجیت ڈوبھال کے بیٹے سے مانگی معافی

author img

By

Published : Dec 19, 2020, 7:07 PM IST

کانگریس رہنما جے رام رمیش نے کہا کہ میں نے 2019 میں مجرمانہ ہتک عزت کیس میں ویوک ڈوبھال کے خلاف بیان دیا تھا۔ انتخابات کے دوران غصے میں آکر کئی الزامات لگائے۔ مجھے اس کی تصدیق کرنی چاہئے تھی۔

Jairam ramesh apologises to vivek doval
جے رام رمیش نے اجیت ڈوبھال کے بیٹے سے مانگی معافی

کانگریس کے سینئر رہنما جے رام رمیش نے مجرمانہ ہتک عزت کیس میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال کے بیٹے وویک ڈوبھال سے معافی مانگی ہے۔ وویک ڈوبھال نے کانگریس رہنما جے رام رمیش اور کارواں میگزین کے خلاف ایک بیان اور آرٹیکل کے کے لیے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

جے رام رمیش نے کہا کہ میں نے وویک ڈوبھال کے خلاف بیان دیا تھا۔ غصے میں آکر کئی الزامات لگائے۔ مجھے اس کی تصدیق کرنی چاہئے تھی۔

وہیں اس معاملے میں وویک نے کہا کہ کانگریس رہنما جے رام رمیش نے 2019 مجرمانہ ہتک عزت کیس میں معافی مانگی ہے اور ہم نے اسے تسلیم کر لیا ہے، لیکن کارواں میگزین کے خلاف مجرمانہ ہتک عزت کا معاملہ جاری رہے گا۔

این ایس اے اجیت ڈوبھال کے بیٹے وویک ڈوبھال نے پیر کے روز مبینہ طور پر ہتک آمیز مضمون شائع کرنے پر ایک نیوز میگزین کے خلاف مجرمانہ ہتک عزت کی شکایت درج کروائی تھی۔

وویک نے اس معاملے میں کانگریس کے رہنما جے رام رمیش کے خلاف بھی قانونی چارہ جوئی کی درخواست کی تھی۔ کارواں میگزین ، اس مضمون کے مصنف اور رمیش کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔

آرٹیکل میں دعویٰ کیا گیا کہ وویک ایک غیر ملکی فنڈ فرم چلا رہے ہیں، جس کے پرموٹر کی مشکوک پس منظر ہے۔ ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ سمر وشال منگل کو اس معاملے کی سماعت کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

'بنگال کی عوام ممتابنرجی کی حکومت کو اکھاڑ پھینکے گی'

دا کارواں نام کی ایک ویب میگزین نے اجیت ڈوبھال اور ان کے اہل خانہ پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اجیت ڈوبھال کے بیٹے وویک ڈوبھال کیمن آئی لینڈ میں ہیج فنڈ چلاتے ہیں۔ یہ ہیج فنڈ 2016 میں وزیر اعظم مودی کی نوٹ بندی کے اعلان کے محض 13 دن بعد رجسٹرد کیا گیا تھا۔ وویک کا یہ بزنس ان کے بھائی شوریہ ڈوبھال کے بزنس سے جڑا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.