ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز

author img

By

Published : Sep 16, 2020, 10:12 AM IST

Updated : Sep 16, 2020, 12:40 PM IST

ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 90ہزار123 کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ اس دوران ایک ہزار 290 افراد اس وبا سے ہلاک ہوئے ہیں۔

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز
بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز

ملک میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ اس جان لیوا وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد بھی بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 82 ہزار سے زیادہ افراد وبا سے شفایاب ہوئے۔

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز
بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز

ملک میں ایک دن میں کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی یہ ریکارڈ تعداد ہے۔

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز
بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز

تاہم افسوس کی بات یہ ہے کہ اسی عرصہ کے دوران ریکارڈ 1290 کورونا مریضوں کی کی موت بھی ہوئی ہے۔

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز
بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کو مات دینے والوں کی تعداد 82961 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 39،42،361 ہوگئی۔

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز
بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز

جب کہ 1،290 متاثرہ افراد فوت ہوگئے جس سے ہلاک شدگان کی تعداد 82،066 ہوگئی۔

اس دوران ملک میں کورونا وائرس کے مزید 90123 نئے کیسز سے متاثرین کی مجموعی تعداد 50،20،360 ہوگئی۔

صحت مند ہونے والوں کے مقابلہ میں کورونا کے نئے کیسز زیادہ ہونے سے ایکٹیو کیسز 5872 کے اضافہ سے مجموعی تعداد 9،95،933 ہوگئی۔

ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 19.84 فیصد ،شفایابی کی شرح 78.53 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.63 فیصد ہے۔

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز
بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز

ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹرہے جہاں ایکٹیو کیسز کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے۔

اس ریاست میں مزید 544 کیسز کے اضافے سے مجموعی تعداد 2،92،174 اور 515 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی تعداد 30،409 ہوچکی ہے۔

اس دوران 19،423 افراد کورونا وائرس سے شفایاب ہوئے جس سے صحت مند افراد کی تعداد 7،75،273 ہوگئی۔

وہیں ملک میں سب سے زیادہ ایکٹیو کیسز اسی ریاست میں ہیں۔

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز
بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز

اسی عرصہ کے دوران آندھرا پردیش میں کورونا کے 851 مریضوں کی تعداد گھٹ کر 85،353 رہ گئی اور اب تک 5041 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مجموعی طور پرریاست میں 4،86،531 افرادشفایاب ہوئے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں کورونا کے 667 مریضوں کی کمی واقع ہوئی ہے اور اب یہاں 98،555 فعال کیسز رہ گئے ہیں۔

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز
بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز

ریاست میں اموات کی تعداد 7،481 تک پہنچ چکی ہے اور اب تک 3،69،229 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اسی عرصہ کے دوران 48 مریضوں کا اضافہ درج کیاگیا ہے ، جس سے فعال کیسز کی 67335 اور 4604 کورونا مریضوں کی موت اور 2،52،097 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔

ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 46806 تک پہنچ گئی ہے اور8501 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

وہیں ریاست میں 4،58،900 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔

ریاست تلنگانہ میں کوروناوائرس کے 30401 فعال کیسز موجود ہیں اور 996 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ اس جان لیوا وبا سے 1،31،447 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

ریاست اڈیشہ میں فعال کیسز کی تعداد 32267اور 645 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ وبا سے شفایاب حاصل کرنے والوں کی تعداد 1،25،738 ہوگئی ہے۔

جنوبی ہند کی ایک اور ریاست کیرالہ میں فعال کیسز کی تعداد 31226 ہوگئی ہے اور 466 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ صحت مند افراد کی تعداد 82341 ہوچکی ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی میں فعال کیسز کی تعداد 1178 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 29787 ہوگئی،جب کہ کورونا سے مرنے والے کی تعداد 4806 ہوگئی اور اب تک 1،91،203 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے!

ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 23942 کیسز ہیں اور 4062 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اب تک 1،81،142 افراد صحت مند ہوئے ہیں۔

اس کے بعد شمالی ہند کی ریاست پنجاب میں فعال کیسز کی تعداد 21154 ہوگئی ہےاور جان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 60814 جب کہ اب تک 2514 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ریاست گجرات میں 16357 فعال کیسز ہیں اور 3244 افراد فوت ہوچکے ہیں اور 96،582 افراد اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔

ریاست بہار میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 13055 ہوگئی ہے جب کہ 836 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں،جان لیوا وباسے اب تک اس ریاست میں 1،46،980 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

ابھی تک خوفناک اور مہلک ترین کورونا وائرس سے ریاست مدھیہ پردیش میں 1820 ، راجستھان میں 1264 ، ہریانہ میں 1026 ، جموں و کشمیر میں 914 ، جھارکھنڈ میں 571 ، چھتیس گڑھ میں 589 ،آسام میں 492، اتراکھنڈ میں 438 ، پڈوچیری میں 405 ، گوا میں 315 ، تری پورہ میں 217، چنڈی گڑھ میں 99 ، ہماچل پردیش میں 90 ، انڈمان نکوبار جزائرمیں 52 ، منی پور میں 47 ، لداخ میں 44 ، میگھالیہ میں 28 ، سکم میں 19 ، ناگالینڈ میں 15 ، اروناچل پردیش میں 13 اور دادر نگر حویلی اور دمن- دیو میں دو افراد کی موت ہوچکی ہے۔

Last Updated : Sep 16, 2020, 12:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.