ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد تقریبا 85 لاکھ

author img

By

Published : Nov 8, 2020, 3:42 AM IST

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد  تقریبا 85 لاکھ
بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد تقریبا 85 لاکھ

مختلف ریاستوں سے موصول رپورٹوں کے مطابق آج دیر رات تک انفیکشن کے 27,206 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد 84,88,257 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 329 اور بڑھ کر مجموعی طور سے 125,934 ہوگئی ہے۔

بھارت میں سنیچر کو کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثر لوگوں کی تعداد تقریبا 85 لاکھ ہوگئی ہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ سرگرم معاملوں کی تعداد کم ہوکر تقریبا 5.13 لاکھ رہ گئی ہے۔

مختلف ریاستوں سے موصول رپورٹوں کے مطابق آج دیر رات تک انفیکشن کے 27,206 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد 84,88,257 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 329 اور بڑھ کر مجموعی طور سے 125,934 ہوگئی ہے۔

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد  تقریبا 85 لاکھ
بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد تقریبا 85 لاکھ

ملک میں نئے معاملے کے مقابلے میں اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اسی سلسلے میں28,219 اور مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اب تک 78,46,927 لوگ اس بیماری سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

نئے معاملوں کے مقابلے میں صحتیاب لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے سرگرم معاملوں میں 3,068 کی کمی درج کی گئی ہے۔ سرگرم معاملوں کی تعداد کم ہوکر اب 5,13,564 رہ گئی ہے۔

کورونا سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں سرگرم معاملوں کی تعداد 99,151 رہ گئی ہے جو سرگرم معاملوں کے ساتھ ٹاپ پر ہے جبکہ کیرلہ 83,261 سرگرم معاملوں کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے۔ دہلی 39,722 سرگرم معاملوں کے ساتھ تیسرے، مغربی بنگال 35,557 معاملوں کے ساتھ چوتھے مقام پر ہے جبکہ کرناٹک اب 33,319 معاملوں کے ساتھ پانچویں مقام پر ہے۔

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد  تقریبا 85 لاکھ
بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد تقریبا 85 لاکھ

کورونا انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان پوری دنیا میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔ امریکہ میں متاثرین کی مجموعی تعداد 97,44,491 لاکھ ہوگئی ہے۔ ہندوستان میں حالانکہ امریکہ سے ابھی بھی تقریبا 12.56 لاکھ معاملے کم ہیں۔ ملک میں نئے معاملوں کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے جبکہ امریکہ میں متاثروں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.