ETV Bharat / bharat

یوم آزادی اور رکشابندھن 19سال بعد ایک ساتھ

author img

By

Published : Aug 15, 2019, 12:55 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 2:18 AM IST

یوم آزادی اور رکشابندھن 19سال بعد ایک ساتھ

آج دوہرا جشن اورخوشیاں منائی جارہی ہیں کیونکہ ملک ایک طرف جہاں آزادی کے 73سال کی تقاریب منارہا ہے تو وہیں آج رکشا بندھن کا تہوار بھی نہایت ہی جوش وجذبہ کے ساتھ منایاجارہا ہے۔


یہ دوہری خوشی ہے کیونکہ ملک میں 19سال بعد رکشا بندھن اور یوم آزادی ایک ساتھ آئے ہیں جن کی تقاریب ایک ساتھ منعقد کی جارہی ہیں۔

یوم آزادی کے موقع پر دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں لوگوں نے جہاں جشن منایا،ٹیلی ویثرن پر پریڈ، قومی جھنڈا لہرانے،دیگر خصوصی پروگراموں کامشاہدہ کیا اور تعلیمی اداروں میں تقاریب کا اہتمام کیا وہیں دوسری طرف بہن اور بھائی کی اٹوٹ محبت وبندھن کی ایک علامت رکشابندھن کا تہوار بھی منایا گیاجس میں بہنوں نے اپنے بھائیوں کے ہاتھوں پر راکھی باندھی اور ان کی صحت مندی کے ساتھ ساتھ لمبی عمر کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا تو بھائیوں نے بھی اپنی بہنوں کی سلامتی وتحفظ کے عہد کا اعادہ کیا۔

رکشا بندھن کا تہواربھائیوں اور بہنوں کے مابین قائم محبت واعتماد کے ابدی رشتے کا نقیب ہے۔یہ ہمارے معاشرہ میں بھائیوں اور بہنوں کے مابین استوار محبت وشفقت کے تعلق کو تقویت دیتا ہے۔ اس موقع پر کئی اہم شخصیتوں نے عہد کیا کہ ہمارے معاشرہ میں خواتین کو روایتی طور سے جو وقار اور احترا م حاصل رہا ہے، اس شاندار روایت کو برقراررکھاجائے گا۔ اس موقع پر منادر میں خصوصی پوجا کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس مرتبہ بازاروں میں انوکھے اقسام کی راکھیاں دیکھی گئیں ۔

Intro:Body:

News ID

Conclusion:
Last Updated :Sep 27, 2019, 2:18 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.