ETV Bharat / bharat

اجمیر میں بابا فریدالدینؒ کے چلہ کی تقریب

author img

By

Published : Aug 24, 2020, 4:00 PM IST

اجمیر شریف درگاہ میں صوفی حضرت بابا فرید الدین گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ کا چلّا 72 گھنٹوں کے لئے کھولا گیا ہے۔

اجمیر میں بابا فریدالدین کے چلہ کی تقریب
اجمیر میں بابا فریدالدین کے چلہ کی تقریب

بھارت میں واحد بابا فرید الدین کا چلہ شریف حضرت خواجہ غریب نواز کی درگاہ میں واقع ہے۔ جہاں سالانہ محرم کی 4 تاریخ کو تین دنوں کے لیے خاص و عام زائرین کے لئے چلہ کھولا جاتا تھا۔

اجمیر میں بابا فریدالدین کے چلہ کی تقریب

لیکن رواں برس کورونا وائرس کے سبب بابا صاحب کے چلے میں شرکت صرف درگاہ شریف کے خدام ہی کر سکیں گے۔ عام زائرین چلہ شریف کے دیدار سے فیضیاب نہیں ہو سکیں گے۔کیونکہ حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن میں کسی بھی مذہبی مقامات پر اجتماعیت کرنے پر اب بھی پابندیاں عائد ہیں۔

مزید پڑھیں:

میڈیا اور کجریوال کو تبلیغی جماعت سے معافی مانگنی چاہیئے: ملی کونسل

بابا فرید الدین کے چلہ شریف میں درگاہ کے خادم تمام عقیدت مندوں کے لیے خاص دعا کر رہے ہیں۔ اجمیر میں بابا فریدالدین کے چلہ میں ہر برس ملک و بیرون ملک سے زائرین کی بھیڑ امنڈ تی تھی یہاں تک کہ جو عقیدت مند پاک پٹن پاکستان نہیں جاسکتے ہیں وہ اجمیر میں بابا فرید کے چلہ پر حاضری دیتے تھے۔ لیکن افسوس رواں برس کورونا وائرس کے سبب کہیں سے بھی کسی زائرین کو آنے کی اجازت نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.