ETV Bharat / bharat

کانگریس کو فائیو اسٹار کلچر چھوڑ دینا چاہیے: غلام نبی آزاد

author img

By

Published : Nov 23, 2020, 2:30 PM IST

Updated : Nov 23, 2020, 3:47 PM IST

آزاد نے کہا کہ وہ کانگریس کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ پارٹی کے مفاد میں ان امور کو اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا 'ہم اصلاح پسند ہیں، باغی نہیں' ہم قیادت کے خلاف نہیں ہیں، بلکہ ہم اصلاحات کی تجویز پیش کرکے قیادت کے ہاتھ مضبوط کررہے ہیں۔

کانگری کو فائیو اسٹار کلچر چھوڑ دینا چاہیے: غلام نبی آزاد
کانگری کو فائیو اسٹار کلچر چھوڑ دینا چاہیے: غلام نبی آزاد

اتوار کے روز کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد نے کہا کہ کانگریس رہنما عام لوگوں سے مکمل طور پر کٹ چکے ہیں اور یہ کہ 'فائیو اسٹار کلچر' میں گھر گئی ہے، انہوں نے تنظیمی ڈھانچے میں بنیادی تبدیلیاں کرنے کا مطالبہ کیا۔

ان کا یہ بیان بہار اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی شکست کے بعد سامنے آیا ہے، پارٹی نے اس انتخابات میں اسمبلی کی 70 نشستوں پر اپنے امیدوار اتارے تھے لیکن وہ صرف 19 نشستوں پر ہی کامیاب ہو سکی.

آزاد نے کہا کہ بلاک سے ضلع اور ریاستی سطح پر انتخابات کروا کر پارٹی کے ڈھانچے میں بنیادی تبدیلیوں کی فوری ضرورت ہے.

ان کا کہنا تھا کہ کانگریس رہنما کم از کم انتخابات کے دوران 'فائیو اسٹار کلچر' ترک کر دیں۔'

تنظیم میں تبدیلی کے لیے خط لکھنے والے 23 رہنماؤں میں سے ایک آزاد نے کہا کہ وہ 'اصلاح پسندوں کی حیثیت سے معاملات اٹھا رہے ہیں نہ کہ باغی کی حیثیت سے، ریاستی سطح پر عوام اور کانگریس رہنماؤں کے مابین ایک بہت بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے۔'

'پارٹی کی عوام کے ساتھ شمولیت ایک مستقل عمل ہونا چاہیے نہ صرف انتخابات کے دوران 'راجیہ سبھا میں حزب اختلاف رہنما آزاد نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں کو چاہیے کہ وہ فائیو اسٹار کلچر کو ترک کردیں۔'

انہوں نے زور دیا کہ 'کانگریس قائدین کو چاہیے کہ وہ فائیو اسٹار کلچر ترک کردیں، کم از کم انتخابات کے دوران انہیں اس کلچر سے گریز کرنا چاہیے اور عوام کے درمیان رہنا چاہیے۔'

بہار انتخابات میں پارٹی کی ناقص کارکردگی کے بعد پہلی بار گفتگو کرتے ہوئے آزاد نے کہا کہ رہنماؤں کو ریاست کے رہنماؤں کے ساتھ ریاست کا دورہ کرنا چاہیے اور نہ کہ صرف فائیو اسٹار ہوٹلوں میں ٹھہریں اور واپس آجا ئیں۔'

آزاد مزید کہتے ہیں 'رہنما کو ہر اسمبلی حلقہ کا علم ہونا چاہیے، محض دہلی سے جانا اور فائیو اسٹار ہوٹلوں میں ٹھہرنا اور دو تین دن کے بعد دہلی لوٹنا پیسے ضائع کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے' سابق مرکزی وزیر نے کانگریس کی ریاستی، ضلع اور بلاک یونٹوں کے تمام عہدوں کے لیے انتخابات کرانے کی مانگ کی اور کہا کہ 'ہمیں پی سی سی، ڈی سی سی اور بی سی سی کا انتخاب کرنا چاہیے اور اس سلسلے میں پارٹی کے لیے ایک پروگرام بہت اہم ہے۔'

آزاد نے کہا کہ وہ کانگریس کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ پارٹی کے مفاد میں ان امور کو اٹھا رہے ہیں، انہوں نے کہا 'ہم اصلاح پسند ہیں، باغی نہیں، ہم قیادت کے خلاف نہیں ہیں، بلکہ ہم اصلاحات کی تجویز پیش کر کے قیادت کے ہاتھ مضبوط کر رہے ہیں۔'

آزاد نے انتخابات میں شکست کے لیے پارٹی کی اعلی قیادت کو مورد الزام تو نہیں ٹھہرایا، لیکن کہا کہ رہنماؤں اور عوام کے مابین کوئی رابطہ نہیں ہے، انہوں نے بہار کی شکست کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی، آزاد ان 23 رہنماؤں میں شامل تھے جنہوں نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کو اگست میں پارٹی میں اہم عہدوں اور تنظیمی تبدیلیوں کے لیے خط لکھ کر انتخابات کرانے مطالبہ کیا تھا۔

Last Updated : Nov 23, 2020, 3:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.