ETV Bharat / bharat

'تعلیمی پالیسی کا مقصد ہر کونے تک تعلیم پہنچانا'

author img

By

Published : Dec 11, 2020, 10:56 PM IST

مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے کہا کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی بھارت کے ہر طبقے، ہر علاقے، ہر کونے اورطلبا کو یکساں اور جامع تعلیم فراہم کرنے کے مقصد کے ساتھ وجود میں آئی ہے۔

'تعلیمی پالیسی کا مقصد ہر کونے تک تعلیم پہنچانا'
'تعلیمی پالیسی کا مقصد ہر کونے تک تعلیم پہنچانا'

مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے سی بی ایس ای سہودے اسکول کیمپس کی 26 ویں قومی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ' سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے تعلیم میں عمدہ کارکردگی کے لئے اپنے اسکولوں کے مابین ہم آہنگی کو آسان بنانے کے لئے 1986 میں سہودے کی ابتداء کی۔ اس کی ابتدا 'کیئرنگ اینڈ شیئرنگ' کے جذبے سے کیاگیا اور اس کا مقصد سی بی ایس ای کے فیملی اسکولوں کے مابین قریبی رابطے اور تعاون دینا ہے'۔

انہوں نے بتایا کہ پورے ملک میں 260 سے زیادہ سہودے کیمپس ایک موثر نیٹ ورک کے ذریعہ اساتذہ اور طلبہ کو بااختیار بنانے میں فعال کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'سہودے کیمپس ایک ایسا سنگم ہے جہاں اسکول، اساتذہ برادری کو ایک دوسرے کے ساتھ اپنی مہارت، تجربہ اور وسائل بانٹنے کے لئے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے'۔

مزید پڑھیں: کشمیری طلبا کی انٹرنیٹ تک رسائی نہیں تو جامعہ ملیہ کے آن لائن امتحانات میں شرکت کیسے ممکن؟

کانفرنس کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ' تمام سہودے ممبران کو اس سالانہ قومی کانفرنس میں بہترین طریقوں کو بانٹنے اور اسکول کی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے عزم کے لئے مبارک باد پیش کرتا ہوں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.