ETV Bharat / bharat

اردو زبان میں پڑھی گئی بھارتی آئین کی تمہید

author img

By

Published : Jan 20, 2020, 9:52 AM IST

دارالحکومت دہلی کی شاہی جامع مسجد کے اطراف میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف کینڈل مارچ نکالا گیا۔

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف کینڈل مارچ
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف کینڈل مارچ

اس دوران پرانی دہلی کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی، اس تقریب کے دوران معروف تاریخ داں سہیل ہاشمی نے بھارتی آئین کی تمہید کو عوام کے سامنے پڑھا۔

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف کینڈل مارچ

ناٹ ان مائی نیم نامی تحریک کے بینر تلے منعقدہ کینڈل مارچ کے بعد شاہی جامع مسجد کی سیڑھیوں پر اردو زبان میں پریئمبل بھارتی آئین کی تمہید کو با آواز بلند پڑھا گیا، اور مرد و خواتین نے ایک آواز ہو کر سہیل ہاشمی کے ذریعہ پڑھی گئی تمہید کو دہرایا۔

قابل ذکر ہے کہ جب سے شہریت ترمیمی قانون دونوں ایوانوں سے پاس ہوا ہے تب سے ملک گیر سطح پر احتجاج کیا جا رہا ہے۔

حالانکہ حکمراں جماعت کی جانب سے اب تک اس طرح کی کوئی بھی بات سامنے نہیں ہے جس سے یہ محسوس ہو کہ حکومت شہریت ترمیمی قانون میں تبدیلی کے لیے ذرا بھی تیار ہوئی ہو۔

Intro:دارالحکومت دہلی کی شاہی جامع مسجد کے اطراف میں متنازعہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف کینڈل مارچ نکالا گیا.
Body:
اس دوران پرانی دہلی کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں مرد و زن نے شرکت کی.

اس تقریب کے دوران معروف تاریخ داں سہیل ہاشمی نے بھارتی آئین کی تمہید کو عوام کے سامنے پڑھا.

ناٹ ان مائی نیم نامی تحریک کے بینر تلے منعقدہ کینڈل مارچ کے بعد شاہی جامع مسجد کی سیڑھیوں پر اردو زبان میں پریئمبل (preamble) بھارتی آئین کی تمہید کو با آواز بلند پڑھا گیا. اور مرد و زن نے ایک آواز ہو کر سہیل ہاشمی کے ذریعہ پڑھی گئی تمہید کو دہرایا.

قابل ذکر ہے کہ جب سے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون دونوں ایوانوں سے پاس ہوا ہے تب سے ملک گیر سطح پر احتجاج کیا جا رہا ہے. حالانکہ حکمراں جماعت کی جانب سے اب تک اس طرح کی کوئی بھی بات سامنے نہیں ہے جس سے یہ محسوس ہو کہ حکومت شہریت قانون میں ترمیم کے لیے ذرا بھی تیار ہو.Conclusion:سہیل ہاشمی مورخ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.