ETV Bharat / bharat

خصوصی ٹرین کے ذریعہ ایک کروڑ لیٹر دودھ کی منتقلی

author img

By

Published : Jun 25, 2020, 8:01 PM IST

ساؤتھ سینٹرل ریلوے کی جانب سے دودھ دورنتو خصوصی ٹرین کے ذریعہ دودھ کی منتقلی کا کام کرتے ہوئے ایک کروڑ لیٹر کے نشانہ کو پار کر لیا گیا۔

Crossing the target of 10 million liters of milk by special train
خصوصی ٹرین کے ذریعہ ایک کروڑ لیٹر دودھ کی منتقلی کا نشانہ عبور

جمعرات کو جاری کردہ اپنے بیان میں ساؤتھ سینٹرل ریلوے نے کہا کہ کووڈ 19 کی وبا کے پھوٹ پڑنے کے سبب پیسینجر ٹرین خدمات کو محدود کر دیا گیا تھا تاکہ اس وبا پر قابو پایا جاسکے۔

تاہم انڈین ریلویز نے ملک بھر میں بلا رکاوٹ ضروری اشیا کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے فعال اقدامات مسلسل جاری رکھے۔ اس کے حصہ کے طور پر ساؤتھ سینٹرل ریلوے نے دودھ کی منتقلی کے لئے انوکھی ٹرین چلانے کا نظریہ پیش کیا۔

اس قدم کے تحت دودھ کے ٹینکرز کو لے جانے والی خصوصی ٹرین بنائی گئی تاکہ رینی گنٹہ سے حضرت نظام الدین تک دودھ پہنچایا جاسکے۔

قبل ازیں دودھ کے ٹینکرز منسلک کرتے ہوئے دودھ کی منتقلی کا کام انجام دیاجاتا تھا۔ ایسی دودھ لے جانے والی پہلی ٹرین 26 مارچ کو رینی گنٹہ سے نئی دہلی کے حضرت نظام الدین تک چلائی گئی۔

عموما خصوصی ٹرینوں میں دودھ کے 6 ٹینکرز ہوتے ہیں جس میں 40 ہزار لیٹر سے لے 2.40 لاکھ لیٹر دودھ تک کی گنجائش ہوتی ہے تاہم طلب پر غور کرتے ہوئے ٹرین کو رینی گنٹہ سے ہر ایک دن کے وقفہ سے چلایا گیا اور دودھ کے ٹینکرز کی تعداد کو بھی بعض ٹرپس میں 8کردیا گیا۔

تاحال دودھ دورنتو ٹرین کی 42 ٹرپس چلائی گئیں اور اس کے ذریعہ 1.04کروڑلیٹر دودھ بھیجا گیا۔ اہم بات یہ ہے کہ اس طرح کی ٹرینوں کو 110 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلانے کی اجازت دی گئی تاکہ یہ ٹرینیں 36گھنٹے میں اپنی منزل پر پہنچ سکیں۔

دودھ کی لوڈنگ کے دوران کافی احتیاط سے کام لیاگیا اور مناسب احتیاط جیسے سینی ٹائزیشن، جسمانی فاصلہ اور اسٹاف کے حفظان صحت کو یقینی بنایا گیا۔

ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجر گجانند مالیا نے ریاستی سرکاری حکام کے ساتھ تال میل کے ذریعہ اہم اشیا کی لوڈنگ میں اہم رول پر اسٹاف اور عہدیداروں کی مساعی کی ستائش کی تاکہ ملک کی ضروریات کی تکمیل کی جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.