ETV Bharat / bharat

'جموں و کشمیر کی عوام کے شکوک و شبہات کو دور کیا جائے'

author img

By

Published : Jan 3, 2020, 3:18 PM IST

نیشنل کانفرینس کے صوبائی صدر دیویندر سنگھ رینا نے نوکریوں اور زمین کو لے کر حکومت سے شک و شبہ کو دور کرنے کی مانگ کی ہے۔

ravendra rana nc
ravendra rana nc

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس پارٹی کے صوبائی صدر دیویندر سنگھ رینا کا کہنا ہے 'جموں سے بی جے پی رہنماؤں نے عوام میں شک و شبہ پیدا کر رکھا ہے، بی جے پی رہنماوں کی طرف سے نوجوانوں کو نوکریوں اور زمین کے متعلق ابہام میں ڈالا ہوا ہے'۔

شیر کشمیر بھون میں خطاب کرتے ہوئے دیویندر رانا نے کہا 'حکومت کو چاہیے کے وہ اس طرح کے ضروری مسائل پر بات کرے اور سچ کیا ہے وہ سامنے آکر بتائے'۔

انھوں نے کہا 'زمین اور نوکریاں بہت ہی نازک مسئلے ہیں اس لیے جو بھی پالیسیز اور فیصلے لیے جانے ہیں، جلد لوگوں کے سامنے لائی جائیں۔ بی جی پی لیڈران کی طرف سے نئے نئے وعدے کیے جا رہے تھے، اور اب حالات ایسے بنا دیے گئے ہیں کہ عوام میں شک و شبہ برقرار ہے'۔

دیویندر رینا نے کہا 'انتخابات جمہوریت کا ایک اہم حصہ ہیں، ہر سیاسی پارٹی انتخابات کے لیے تیار رہتی ہے، جموں و کشمیر ایک مشکل مرحلے سے گزر رہا ہے ، اس لیےیہ ضروری ہے کہ لوگوں تک پہنچا جائے اور اور ان کی امیدوں کو پورا کیا جائے'۔

ان کا کہنا ہے 'نیشنل کانفرینس پارٹی جموں و کشمیر کی نوجوان نسل کے ساتھ ہے، لوگوں کے سارے مسائل اور پریشانیوں کو حل کرنے کے لیے پارٹی تیار ہے، اور اسی طریقے سے دوسری پارٹیوں کو بھی عوام کی بہتری کی سوچ رکھنی چاہیے'۔

Intro:Body:

jhjghj


Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.