ETV Bharat / bharat

بھابھی جی پاپڑ کی تشہیر کرنے والے وزیر مملکت کورونا پازیٹیو

author img

By

Published : Aug 9, 2020, 7:50 AM IST

وزیر مملکت ارجن رام میگھوال نے چند روز قبل بھابھی جی پاپڑ کی تشہیر کی تھی اور یہ دعویٰ کیا تھا کہ کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے یہ پاپڑ قوت مدافعت کو بڑھانے میں کافی معاون ہے۔

image
image

عالمی وبأ کورونا وائرس کی زد میں کئی مرکزی وزیر اور متعدد بڑی شخصیات آچکی ہیں، اب خبر یہ آئی ہے کہ وزیر مملکت ارجن رام میگھوال بھی کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں اور انھیں ایمس کے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔

انھوں نے اس تعلق سے ایک ٹویٹ بھی کیا ہے کہ' کورونا وائرس کی ابتدائی علامات ظاہر ہونے پر میں نے ٹیسٹ کروایا اور پہلی ٹیسٹ رپورٹ نگیٹیو آئی لیکن دوسری ٹیسٹ رپورٹ پازیٹیو آئی ہے'۔

میگھوال کا ٹویٹ
میگھوال کا ٹویٹ

وزیر مملکت نے مزید لکھا ہے کہ' میں ٹھیک ہوں لیکن ڈاکٹروں کی صلاح پر میں ایمس میں بغرض علاج داخل ہوا ہوں، میری گزراش ہے کہ جو لوگ میرے رابطے میں آئے ہیں وہ اپنی صحت کا خیال رکھیں'۔

واضح رہے کہ جولائی میں میگھوال کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں وہ بھابھی جی پاپڑ کی تشہیر کررہے تھے، تشہیر میں انھوں نے یہ دعویٰ تک کر ڈالا تھا کہ 'یہ پاپڑ جسم کی قوت مدافعت بڑھائے گا اور کورونا وائرس سے لڑنے میں مدد دے گا'۔

میگھوال بھابھی جی پاپڑ کی تشہیر کرتے ہوئے
میگھوال بھابھی جی پاپڑ کی تشہیر کرتے ہوئے

حالانکہ اشتہار کا یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ارجن رام میگھوال سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئے تھے اور اب ان کی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی خبر سامنے آنے پر ٹرولرز اب بھی سوشل میڈیا پر جم کر انھیں ٹرول کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.