ETV Bharat / bharat

'دنیا کی توقعات کو پورا کرنے کے لئے زرعی شعبے میں تبدیلی کی ضرورت'

author img

By

Published : Aug 15, 2020, 10:44 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کو کہا کہ دنیا کی توقعات کو پورا کرنے کے لئے زرعی شعبے میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔

pm modi
فائل فوٹو

نریندر مودی نے 74 ویں یوم آزادی پر لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک دور میں باہر سے گندم منگوا کر یہاں کےلوگوں کا پیٹ بھرا جاتا تھا۔ کسانوں کی محنت سے ہم زراعت کے شعبے میں خود کفیل ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسان نہ صرف بھارتی عوام کا پیٹ بھر رہے ہیں بلکہ دنیا میں جسے ضرورت ہے اسے اناج مہیا کراسکتے ہیں۔ انہوں نے زراعت کے شعبے میں تبدیلی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پروسیسنگ، ویلیو ایڈیشن، پیکیجنگ، ماہی گیری وغیرہ سے کسانوں کی آمدنی دگنی ہوسکتی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا کے دوران ہی 1 لاکھ کروڑ روپے کا ایگریکلچرانفراسٹرکچر فنڈ قائم کیا گیا ہے۔ اس سے دیہی علاقوں میں بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جائے گا۔

دیہی علاقوں میں زراعت اور غیر زرعی علاقوں میں کلسٹرس بنائے جائیں گے اور فارمر پروڈیوسرایسوسی ایشنز تشکیل دی جائیں گی جس سے کسانوں کو معاشی لحاظ سے بااختیار بنا یا جائے گا ۔

نریندر مودی نے کہا کہ اس زرعی شعبے میں اصلاحات کے ساتھ ہی تمام رکاوٹوں سے آزاد کیا گیا ہے۔ صابن یا کپڑا بنانے والے اپنی مصنوعات کو کہیں بھی فروخت کر سکتے لیکن پہلے کسان اپنی مصنوعات کو اپنی مرضی سےفروخت نہیں کرسکتا تھا ۔

ضابطوں میں تبدیلی کی گئی کہ کسان اپنی مصنوعات کو کہیں بھی فروخت کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی لاگت کو کم کرنے کی کوششیں کی رہی ہیں اور کسانوں کو سولر پمپ مہیا کرائے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.