ETV Bharat / bharat

غیرملکی تبلیغی جماعت کے 122 اراکین کو ضمانت

author img

By

Published : Jul 8, 2020, 9:58 AM IST

Updated : Jul 8, 2020, 10:11 AM IST

چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ گڈ موہینہ کور نے ملائیشیا کے شہریوں کو دس ہزار روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت منظور کرلی۔

غیر ملکی جماعت کے 122 ارکان کو ضمانت

نئی دہلی دہلی کی ساکیت کورٹ نے نظام الدین مرکز میں تبلیغی جماعت کے پروگرام میں شامل 122 ملائیشیائی شہریوں کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ گڈ موہینہ کور نے ملائیشیا کے شہریوں کو دس ہزار روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت دے دی۔


ساکیت کورٹ نے 956 غیر ملکی شہریوں کے خلاف 59 چارج شیٹوں کا جائزہ لیا اور تمام غیر ملکی شہریوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی، ان غیر ملکی شہریوں نے مارچ کے مہینے میں تبلیغی جماعت کے پروگرام میں حصہ لیا تھا۔

آپ کو بتا دیں کہ دو جون کو دہلی ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو مشورہ دیا تھا کہ تبلیغی جماعت سے منسلک غیر ملکی شہریوں کے خلاف مقدمات کی سماعت کے دوران وہ پہلے ان معاملات پر عملدرآمد کریں جس میں ملزمان نے اپنی غلطی تسلیم کی ہے یا جس میں تصفیہ کی گنجائش ہے۔

غیرملکی تبلیغی جماعت کے 122 اراکین کو ضمانت

ہائیکورٹ نے چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کو ساکیت کورٹ کو ہدایت کی تھی کہ وہ ان مقدمات کی سماعت کے لیے ایک تاریخ اور وقت طے کریں تاکہ ان کے مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے۔

ہائی کورٹ نے ساکیت کورٹ کے چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کو مشورہ دیا تھا کہ کہ وہ پہلے تبلیغی جماعت سے جڑے سبھی معاملوں کا ملزمان کے ملک کے مطابق مقدمات کی درجہ بندی کریں، بعد ازاں مقدمات کا جائزہ لیں اور اگر ملزمان خود پر عائد کردہ الزام کا اعتراف کرتے ہیں یا کوئی معاہدہ کرتے ہیں تو پہلے ان سے نمٹا جانا چاہیے۔

Last Updated :Jul 8, 2020, 10:11 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.