ETV Bharat / bharat

کشتی حادثہ: آسام حکومت نےجانچ کا حکم دیا

author img

By

Published : Sep 9, 2021, 2:09 AM IST

آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا شرما نے کہا کہ مسافروں کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے اور وہ جمعرات کو نمتی گھاٹ کا دورہ کریں گے۔

کشتی حادثہ: آسام حکومت نےجانچ کا حکم دیا
کشتی حادثہ: آسام حکومت نےجانچ کا حکم دیا

آسام حکومت نے جورہاٹ ضلع میں برہم پترا ندی میں نمتی گھاٹ کے قریب دو کشتیوں کے ٹکرانے کے واقعہ کی ریاستی سطح پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بدھ کے روز آسام کے جورہاٹ ضلع میں برہم پترا ندی میں نمتی گھاٹ کے قریب دو کشتیوں کے آپس میں ٹکرانے سے تین مسافر ہلاک ہوگئے اور 40 دیگر کو بچا لیا گیا۔

ضلع جورہاٹ کے ایڈیشنل کمشنر دامودر برمن کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور کشتی کو باہر نکالنے کی کوششیں کی جاری ہیں۔مقامی میڈیا نے بتایا کہ اب تک تین افراد کی لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آسام: برہم پُتر ندی میں دو کشتیاں آپس میں ٹکرائیں، متعدد مسافر لاپتہ

اس حادثہ پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا شرما نے کہا کہ مسافروں کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے اور وہ جمعرات کو نمتی گھاٹ کا دورہ کریں گے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.