ETV Bharat / bharat

Owaisi Slams Center اروناچل میں چین کی تعمیراتی ٹیم کیا کر رہی ہے

author img

By

Published : Aug 27, 2022, 4:18 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

اویسی نے ٹویٹر پر اروناچل پردیش کے انجاؤ ضلع کے مقامی لوگوں کے ذریعہ ریکارڈ کردہ ویڈیو پوسٹ کیا۔ اس ویڈیو میں چینی پیپلز لبریشن آرمی کے اہلکار اور مشینری اروناچل پردیش کے چگلگام میں ہدیگرا-ڈیلٹا 6 کے قریب تعمیراتی کام کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کیاکہ "کیا ہمارے وزیر اعظم جو چین کا نام لینے سے بھی ڈرتے ہیں۔ ہمیں بتائیں گے کہ چینی تعمیراتی ٹیم اروناچل پردیش میں ہمارے علاقے میں کیا کر رہی ہے؟ Owaisi Slams Center over Chinese Construction Work

حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے ہفتہ کو اروناچل پردیش میں چین کی صورتحال پر مرکزی حکومت پر شدید تنقید کی اور وزیر اعظم نریندر مودی سے وضاحت کرنے کو کہا کہ چین کا تعمیری ٹیم اروناچل پردیش میں کیا کررہی ہے؟Owaisi Slams Center over Chinese Construction Work

اویسی نے ٹویٹر پر اروناچل پردیش کے انجاؤ ضلع کے مقامی لوگوں کے ذریعہ ریکارڈ کردہ ویڈیو پوسٹ کیا۔ اس ویڈیو میں چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے اہلکار اور مشینری اروناچل پردیش کے چگلگام میں ہدیگرا-ڈیلٹا 6 کے قریب تعمیراتی کام کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کیاکہ "کیا ہمارے وزیر اعظم جو چین کا نام لینے سے بھی ڈرتے ہیں، ہمیں بتائیں گے کہ چینی تعمیراتی ٹیم اروناچل پردیش میں ہمارے علاقے میں کیا کر رہی ہے؟

ایک اور ٹویٹ میں اے آئی ایم آئی ایم کے صدر نے کہا کہ لداخ میں چینی دراندازی دو سال سے زیادہ عرصے سے جاری ہے اور اب ہمارے پاس اروناچل میں چینی تعمیراتی ٹیموں کی تصاویر بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ہمارے تعلقات کی صورتحال پر بحث کے لیے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کی ضرورت ہے۔ اس سے کم کچھ بھی ناکافی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:Asaduddin Owaisi on BJP بی جے پی ریاست تلنگانہ کو آگ لگانا چاہتی ہے، اسدالدین اویسی کا ٹوئٹ

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.