ETV Bharat / bharat

JDS Remembers Ulema and Hijab: انتخابات آتے ہی جے ڈی ایس کو یاد آئے علماء اور حجاب کا مسئلہ

author img

By

Published : Mar 15, 2022, 9:13 AM IST

Updated : Mar 15, 2022, 12:10 PM IST

چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شاندار کامیابی اور پوری پانچوں ریاستوں میں کانگریس کی بری طرح سے شکست ہوئی ہے، جس کا اثر کرناٹک میں بھی دیکھا جارہا ہے۔

JDS remembered the issue of clerics and hijab.
انتخابات آتے ہی جے ڈی ایس کو یاد آئے علماء اور حجاب کا مسئلہ

ایک طرف کرناٹک کانگریس بیک فٹ پر نظر آرہی ہے تو دوسری جانب علاقائی پارٹی جے ڈی ایس کے حوصلے بلند نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو

اس سلسلے میں جے ڈی ایس پارٹی کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ کمار سوامی نے دار العلوم سبیل الرشاد کا دروازہ کھٹکھٹایا اور عمارت شریعہ کے ارکان سے ملاقات کی۔ JDS Party President and Former Chief Minister Kumaraswamy

JDS remembered the issue of clerics and hijab.
انتخابات آتے ہی جے ڈی ایس کو یاد آئے علماء اور حجاب کا مسئلہ

حالانکہ حجاب کا مسئلہ تقریباً 3 مہینوں سے چل رہا ہے، جس کے دوران مسلم طالبات کو اسکولوں و کالجوں کے انتظامیہ کی جانب سے ہراساں کیا گیا اور حجاب پہننے پر انہیں امتحانات سے روکا گیا لیکن سابق وزیر اعلیٰ اور جے ڈی ایس لیڈر کمارا سوامی نے حجاب کے تعلق سے کوئی واضح موقف اختیار نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:


حجاب کے مسئلے کو غیر اہم و غیر ضروری کہنے والے جے ڈی ایس لیڈر کمارا سوامی کو پانچ ریاستوں کے انتخابی نتائج جن میں کانگریس کی شکست ہوئی اور کرناٹک اسمبلی انتخابات کے قریب آنے پر علماء اور حجاب مسئلے کی یاد آئی ہے اور وہ دارالعلوم سبیل الرشاد پہونچے اور علماء کو یقین دلایا کہ وہ اب حجاب کے لئے آواز اٹھائیں گے۔

JDS remembered the issue of clerics and hijab.
انتخابات آتے ہی جے ڈی ایس کو یاد آئے علماء اور حجاب کا مسئلہ

اس سلسلے میں جے ڈی ایس پارٹی کے سینیئر وائس پریسیڈنٹ سید شفیع اللہ نے کہا کہ ملک کی شمالی و جنوبی ریاستوں کی طرح علاقائی پارٹی ہی مقامی مسائل کو بہتر سمجھ سکتی ہے۔

Last Updated :Mar 15, 2022, 12:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.