ETV Bharat / bharat

Smriti Irani In W20 قومی تعلیمی پالیسی میں صنفی شمولیت فنڈ کا بندوبست، اسمرتی ایرانی

author img

By

Published : Feb 28, 2023, 5:38 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

اسمری ایرانی نے ڈبلیو 20 کے پرگروام کے دوران کہا کہ 230 ملین خواتین نے پی ایم مدرا قرض سے فائدہ اٹھایا ہے۔ بھارت میں 100 ملین کے قریب خواتین بھی زرعی شعبے میں افرادی قوت کا حصہ ہیں۔

نئی دہلی: مرکزی وزیر برائے خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر (ڈبلیو سی ڈی) اسمرتی زوبن ایرانی نے بھارت کی صدارت میں ڈبلیو 20 کے پانچ ترجیحی شعبوں کے بارے میں بات کی، یعنی بنیادی سطح پر خواتین کی قیادت، خواتین کا کاروبار اور زراعت کے شعبے میں خواتین کی صلاحیت، ڈیجیٹل تفریق کو ختم کرنا، تعلیم اور ہنرمندی کا فروغ اور خواتین اور لڑکیوں کا آب و ہوا میں تبدیلی کو روکنے کے لیے استعمال کرنا شامل ہے۔ دنیا کے مختلف حصوں سے ڈبلیو - 20کے رکن مندوبین کا خیرمقدم کرتے ہوئے ڈبلیو سی ڈی کی مرکزی وزیر نے کہا کہ ڈبلیو 20 کی قیادت اور شراکت کی قدر کی جاتی ہے کیونکہ ڈبلیو 20 کے رکن مندوبین کی آمد اس حل کی آمد کی نشاندہی کرتی ہے جس کی دنیا کی خواتین خواہش کرتی ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ دنیا بھر میں ڈبلیو 20 کے بہترین دماغوں کا امتزاج ہر ملک سے خواتین کی قیادت میں کاروبار، زرعی معاشروں میں خواتین، تعلیم اور خاص طور پر ہنر مندی، صحت کے شعبے میں خواتین کی ضروریات اور خواتین کی ترقی کے لیے بہترین طریقوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے رہنمائی فراہم کر سکتا ہے۔ اس نے ایکوئٹی لانے کے لیے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے ڈبلیو - 20ممبران پر زور دیا کہ وہ اس بات پر غور کریں کہ کس طرح پوری دنیا میں خواتین کی شمولیت کے فریم ورک کو حکومتوں اور فریق اداروں کے ساتھ توسیع دی جائے۔ مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ دنیا بھر کی 30 لاکھ خواتین میں سے جو بنیادی سطح پر سیاسی دفاتر میں تعینات ہیں، 1.4 ملین خواتین بھارت کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 230 ملین پی ایم مدرا قرض سے فائدہ اٹھانے والی خواتین ہیں۔ بھارت میں 100 ملین کے قریب خواتین بھی زرعی شعبے میں افرادی قوت کا حصہ ہیں۔ ڈبلیو سی ڈی کی مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی قومی تعلیمی پالیسی میں صنفی شمولیت فنڈ کا انتظام کیا گیا ہے۔غور و خوض کے لیے ایک طریقہ کار طے کرتے ہوئے امیتابھ کانت نے کہا کہ ، ’’نہ صرف خواتین کو فیض کنندگان بنانا ہے، بلکہ خواتین کا ترقی کی رہنماؤں کے طور پر ابھرنا کلیدی ایجنڈا ہے کیونکہ خواتین اور بچے غربت سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔' انہوں نے مزید کہا کہ ڈبلیو 20 کو خواتین کی لیڈر شپ کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے جو کہ عالمی خوشحالی کے لیے ایک اہم طویل مدتی سرمایہ کاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: World Women's G20 خواتین مہمانوں کا اورنگ آباد ایئرپورٹ پر روایتی انداز میں استقبال

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.