Swedish PM Condemns Unrest: اینڈرسن نے قرآن جلانے کے واقعے کے بعد ہونے والی بدامنی کی مذمت کی

author img

By

Published : Apr 19, 2022, 2:22 PM IST

اینڈرسن نے قرآن جلانے کے واقعے کے بعد ہونے والی بدامنی کی مذمت کی

سویڈن کی وزیر اعظم میگڈلینا اینڈرسن نے کہا کہ "میں یہ واضح کردوں کہ سویڈش پولیس پر حملہ کرنے والے سویڈن کے جمہوری معاشرے پر حملہ کر رہے ہیں۔ مجرموں کو گرفتار کیا جانا چاہیے، ان کے خلاف مقدمہ چلایا جانا چاہیے اور انہیں جیل بھیجنا چاہیے۔ "Anderson condemned the unrest following the Quran burning

سویڈن کی وزیر اعظم میگڈلینا اینڈرسن نے ڈنمارک کے دائیں بازو کے سیاست دان راسموس پالوڈان کی طرف سے منعقد کی گئی مسلم مخالف اور امیگریشن مخالف ریلیوں کے بعد ملک کے کئی شہروں میں ہونے والی بدامنی کی مذمت کی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق گزشتہ جمعرات کو مسٹر پالوڈان اور ان کی امیگریشن مخالف سیاسی جماعت نے مقامی حکام سے اجازت لے کر ایک مظاہرے کا اہتمام کیا جس میں سویڈن کے شہر لنکوپنگ میں مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید کے نسخے کو نذر آتش کرنا بھی شامل تھا۔ احتجاج میں جمع ہونے والے مسلمان مظاہرین نے افسران پر حملہ کیا اور پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگا دی، جس سے پولیس کو مداخلت کرنی پڑی۔ Swedish Prime Minister condemns unrest in wake of Quran burning

وزیر اعظم اینڈرسن کے مطابق لنکوپنگ اور دیگر شہروں میں اس طرح کی جھڑپوں کے بعد کل 44 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ آفٹینبلاڈٹ اخبار کو لکھے ایک خط میں مسز اینڈرسن نے کہا کہ "میں یہ واضح کر دوں کہ سویڈش پولیس پر حملہ کرنے والے سویڈن کے جمہوری معاشرے پر حملہ کر رہے ہیں۔ مجرموں کو گرفتار کیا جانا چاہیے، ان کے خلاف مقدمہ چلایا جانا چاہیے اور انہیں جیل بھیجنا چاہیے۔"


انہوں نے کہا کہ وہ پالوڈن کے غلط خیالات سے نفرت کرتی ہیں، لیکن تشدد کے ساتھ جواب دینا ناقابل قبول اور غیر ذمہ دارانہ و غیر قانونی تھا۔ مسز اینڈرسن نے کہا کہ "گزشتہ چند دنوں میں ہم نے سویڈن کے کئی شہروں میں ہولناک مناظر دیکھے ہیں۔ پولیس افسران جو ایسٹر کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ پرامن ماحول میں منانا چاہتے تھے، قوانین اور آزادی اظہار کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈالنے پر مجبور ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کے پاس اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ بدامنی کو جرائم پیشہ گروہوں نے منظم کیا تھا، اور یہ کہ مقامی مسلم کمیونٹی نے مظاہروں میں حصہ لیا تھا۔ پلوڈن نے ماضی میں کئی بار اپنے مسلم مخالف خیالات کے اظہار کی بنیاد پر قرآن مجید کو سرعام جلا کر بڑے پیمانے پر عدم اطمینان پیدا کیا ہے۔ انہوں نے ڈنمارک میں اسلام پر پابندی عائد کرنے اور اس ملک میں ہجرت کرنے والے غیر مغربی نژاد تمام لوگوں کی ملک بدری کا مطالبہ کیا ہے۔

(یو این ائی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.