ETV Bharat / bharat

Amarnath Yatra Resumes: بالتل سے بھی یاترا بحال، 34واں قافلہ درشن کے لیے روانہ

author img

By

Published : Jul 31, 2022, 8:15 PM IST

بالتل سے بھی یاترا بحال، 34واں قافلہ درشن کے لئے روانہ
بالتل سے بھی یاترا بحال، 34واں قافلہ درشن کے لئے روانہ

ہفتے کی صبح بالتل کے راستے یاتری کی بحالی کے بعد 793 افراد ہیلی کاپٹر سے جب کہ 1443 پیدل راستے سے روانہ ہوئے۔ ہفتے کی شام تک 3799 درشن کرکے واپس لوٹے تھے۔ وہیں مزید 525 یاتری بالتل پہنچ گئے ہیں۔ Pilgrimage Resumed From Baltal

گاندربل: جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں بالتل کے راستے دو روز تک معطل رہنے والی یاترا ہفتے کی صبح بحال ہوئی۔ وہیں ہفتہ کو مزید 500 یاتری جموں سے روانہ ہوئے۔ ہفتہ کو گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یاتریوں کی یہ سب سے کم تعداد تھی۔ اب تک مجموعی طور پر 2,91,602 یاتریوں نے غار کے درشن کیے۔ موسم کی صورتحال خراب ہونے کے سبب دو روز تک یاترا معطل رہی۔ Amarnath Yatra resumes on Baltal route

ہفتے کی صبح بالتل کے راستے یاتری کی بحالی کے بعد 793 افراد ہیلی کاپٹر سے جب کہ 1443 پیدل راستے سے روانہ ہوئے۔ ہفتے کی شام تک 3799 درشن کرکے واپس لوٹے تھے۔ وہیں مزید 525 یاتری بالتل پہنچ گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ جموں سے روانہ ہوئے 30ویں قافلے میں کل 597 یاتری صبح کے وقت سی آر پی ایف سکیورٹی کے درمیان 30 گاڑیوں میں بھگوتی نگر یاتری نواس سے روانہ ہوئے۔

مزید پڑھیں:

Amarnath yatra 2022: قریب چار ہزار یاتریوں پر مشتمل 25واں قافلہ پوتر گھپا کی طرف روانہ

حکام نے بتایا کہ بالتل بیس کیمپ کی طرف جانے والے 155 یاتری سب سے پہلے 8 گاڑیوں میں روانہ ہوئے۔ اس کے بعد 22 گاڑیوں کا دوسرا قافلہ 442 یاتریوں کو لے کر پہلگام بیس کیمپ کے لیے روانہ ہوا۔ حکام نے بتایا کہ 3,862 یاتری پیر کو، 2,189 منگل کو، 1,147 بدھ کو، 1,602 جمعرات کو اور 835 جمعہ کو یاترا کے لیے روانہ ہوئے۔ یاترا 11 اگست کو رکھشا بندھن کے موقع پر ختم ہونے والی ہے۔ یاترا کے دوران کل 36 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایک جولائی کو امرناتھ گپھا کے پاس سیلاب آنے سے 15 یاتری ہلاک ہو گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.