ETV Bharat / bharat

Allahabad HC Gives Azam Khan Three Weeks Time: اعظم خان کو جواب داخل کرنے کےلیے عدالت نے دی مہلت

author img

By

Published : Feb 22, 2022, 12:17 PM IST

سیتا پور ضلع جیل میں قید سابق کابینہ وزیر محمد اعظم خان کی طرف سے ایڈوکیٹ ناصرہ عادل نے الہ آباد ہائی کورٹ میں وکالت نامہ داخل کیا اور تین ہفتوں میں جواب داخل کرنے کا وقت مانگا ہے۔ Allahabad high On Azam khan

الہ آباد ہائی کورٹ نے اعظم خان کو جواب داخل کرنے کے لیے مہلت دی
الہ آباد ہائی کورٹ نے اعظم خان کو جواب داخل کرنے کے لیے مہلت دی

اترپردیش کے سیتا پور جیل میں قید سابق کابینہ وزیر محمد اعظم خان کی جانب سے ایڈوکیٹ ناصرہ عادل نے الہ آباد ہائی کورٹ میں وکالت نامہ داخل کیا اور تین ہفتوں میں جواب داخل کرنے کا وقت مانگا ہے۔ اسے قبول کرتے ہوئے عدالت نے تمام درخواستوں کو 22 مارچ کو سماعت کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ Allahabad high On Azam khan

الہ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجیو گپتا نے یہ حکم ریاستی حکومت کی طرف سے ایک درجن مقدمات میں اعظم خان کو دی گئی ضمانت کی منسوخی کے لیے دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران دیا۔

قبل ازیں اعظم خان کی جانب سے عدالت نے انہیں ہدایت کی تھی کہ وکیل نہ آنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کے ذریعے نوٹس جاری کریں۔ عدالت نے اعظم خان سے پوچھا تھا کہ کیا وہ اپنا وکیل رکھیں گے یا عدالت کو ان کی طرف سے ایک ایمکس کیوری مقرر کرنا چاہیے تاکہ وہ اپنا فریق پیش کریں۔ اس کے بعد وکیل نے اعظم خان کے وکالت نامہ دائر کرنے کی اطلاع دی اور سینئر ایڈوکیٹ این آئی جعفری کے ساتھ پیش ہوئے اور جواب داخل کرنے کے لیے وقت مانگا۔

مزید پڑھیں:۔ Azam Khan Interim Bail Refuses: سُپریم کورٹ کا اعظم خان کو عبوری ضمانت دینے سے انکار

واضح رہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئی ہیں جس میں اعظم خان کو 12 مجرمانہ مقدمات میں دی گئی ضمانت کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ عدالت نے کہا تھا کہ کیس ریکارڈ سے واضح ہوتا ہے کہ اعظم خان کو جو نوٹس جاری کی گئی ہے وہ انہیں مل چکا ہے، لیکن ان کی جانب سے کوئی وکیل نہیں رکھا گیا ہے۔ اگلی سماعت 22 مارچ کو ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.