ETV Bharat / bharat

All India Mushaira Held in Lucknow لکھنؤ میں کُل ہند خواتین مشاعرہ کا انعقاد، شعراء نے سماع باندھا

author img

By

Published : Nov 27, 2022, 9:06 PM IST

لکھنؤ میں کُل ہند خواتین مشاعرہ کا انعقاد، خواتین شعراء نے سامعین کو لطف اندوز کیا
لکھنؤ میں کُل ہند خواتین مشاعرہ کا انعقاد، خواتین شعراء نے سامعین کو لطف اندوز کیا

لکھنؤ کے گومتی نگر علاقے میں واقع اردو اکیڈمی کے آڈیٹوریم میں ادب کلچر سوسائٹی کی جانب سے کُل ہندو خواتین مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں میں ملک کے الگ الگ علاقوں سے خواتین شعراء نے حصہ لیا اور خوبصورت شاعری سے سامعین کو لطف اندوز کیا۔ All India Mushaira Held at Lucknow

اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے گومتی نگر علاقے میں واقع اردو اکیڈمی کے آڈیٹوریم میں ادب کلچر سوسائٹی کی جانب سے کُل ہندو خواتین مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ملک کے الگ الگ علاقوں سے خواتین شعراء نے حصہ لیا اور خوبصورت شاعری سے سامعین کو لطف اندوز کیا۔ All India Mushaira Held at Lucknow

لکھنؤ میں کُل ہند خواتین مشاعرہ کا انعقاد، خواتین شعراء نے سامعین کو لطف اندوز کیا

اس موقع پر کُل ہند خواتین مشاعرے کے کنوینر سعید ہاشمی نے بتایا کہ ملک میں مردوں کے مشاعرے آئے دن ہوتے رہتے ہیں۔ ایسے میں خواتین کی شرکت شاذونادر ہوتی ہے۔ اس لیے ہم نے سوچا کہ ادب کلچر سوسائٹی کی جانب سے ہر برس مشاعرے کا انعقاد کیا جاتا ہے اور اس برس کا مشاعرہ خواتین کے نام پر ہو، جس میں خواتین شعراء ہی شامل ہوں۔ اسی فکر کے ساتھ اس مشاعرے کے انعقاد 'پدم شری' انور جلال پوری کی یاد میں ہوا۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے بطور سمعین شرکت کی۔

بتا دیں کہ ادب کلچر سوسائٹی کی جانب سے ہر برس مشاعرے کا انعقاد ہوتا ہے۔ ادب کلچر سوسائٹی گنگا جمنی تہذیب کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ مشاعرے میں مہمان خصوصی سوامی مراری داس رہے، جنہوں نے آپسی بھائی چارہ کو فروغ دینے اور باہمی الفت و محبت کے استحکام پر زور دیا۔ انہوں نے کہا ایودھیا میں ایک طرف پیغمبر کا مزار ہے، تو دوسری طرف شری رام کے عقیدت مندوں کا مرکز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: All India Mushaira Held at Dewas: دیواس میں کل ہند مشاعرہ کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.