ETV Bharat / bharat

Akhilesh Yadav on Governor حکومت نے گورنر کا وقت برباد کیا، اکھلیش

author img

By

Published : Feb 23, 2023, 10:40 PM IST

اترپردیش اسمبلی میں گورنر کے خطاب پر بحث میں شرکت کرتے ہوئے یادو نے کہا 'حکومت نے گورنر کا کافی وقت برباد کیا ہے۔ گورنر کی تقریر کٹ اینڈ پیسٹ زبان تھی۔ تقریر میں صرف حکومت کی ان اسکیمات کا ذکر کیا گیا جو سچائی سے کافی دور تھیں جنہیں زمین پر نافذ نہیں کیا گیا ہے۔'

حکومت نے گورنر کا وقت برباد کیا، اکھلیش
حکومت نے گورنر کا وقت برباد کیا، اکھلیش

لکھنؤ: اترپردیش اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکھلیش یادو نے جمعرات کو کہا کہ بجٹ سیشن کے پہلے دن ریاستی اسمبلی کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس میں گورنر کا کلیدی خطبہ'کٹ اور پیسٹ' زبان کا ایک نمونہ تھا اور حقیقت میں ایسا کر کے حکومت نے گورنر کا وقت برباد کیا ہے۔ اسمبلی میں گورنر کے خطاب پر بحث میں شرکت کرتے ہوئے یادو نے کہا 'حکومت نے گورنر کا کافی وقت برباد کیا ہے۔ گورنر کی تقریر کٹ اینڈ پیسٹ زبان تھی۔ تقریر میں صرف حکومت کی ان اسکیمات کا ذکر کیا گیا جو سچائی سے کافی دور تھیں جنہیں زمین پر نافذ نہیں کیا گیا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ تقریر میں کہی گئی باتیں 2017 سے 2022 تک کی ہیں۔ بی جے پی نے 2017 میں حکومت بنانے سے پہلے اپنے سنکلپ پتر میں جو وعدے کئے تھے انہیں آج تک نافذ نہیں کیا گیا۔ یادو نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد بی جےپی حکومت نے بس ایک کام کیا اور وہ تھا سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے اقتدار میں شروع کئے گئے ترقیاتی کاموں کو روکنا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دعوی کررہی ہے کہ گنا کسانوں کا سو فیصدی ادائیگی کی جارہی ہے لیکن وہ کسانوں کے بقایہ جات کے بارے میں نہیں بتاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت'سب کا ساتھ۔ سب کا وکاس، اور سب کا وشواس' کا شور مچاتی ہے ۔لیکن اس کے پاس یہ بتانے کے لئے کچھ نہیں ہے کہ اس نے اب تک سماج کے کس طبقے کے لئے کیا کام کئے ہیں یا اسکیمات شروع کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Akhilesh Yadav Slams Modi Government ایس پی میعاد کار میں مرکز نے یوپی کے ساتھ بھید بھاؤ کیا تھا، اکھلیش

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ایس پی کا مطالبہ ہے کہ ذات پر مبنی مردم شماری کی جائے لیکن بی جے پی حکومت یہ کرنا نہیں چاہتی ہے۔ انہوں نے ایوان میں بی جے پی کی اتحادی جماعت اپنا دل(ایس)اور نشاد پارٹی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا وہ ذات پر مبنی مردم شماری کی حمایت میں ہیں۔ بحث کے دوران یادو کی وزیر مالیات سریش کمار کھنہ سے نوک جھونک بھی ہوئی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.