ETV Bharat / bharat

بڑھتی مہنگائی کے لیے مرکز کی مودی حکومت ذمہ دار: ماکن

author img

By

Published : Jul 14, 2021, 10:53 PM IST

ڈیزل مہنگا ہونے سے مہنگائی مزید بڑھ رہی ہے۔ ان سب کا بوجھ ملک کے عام شہریوں پر پڑرہا ہے۔

Makan
ماکن

کانگریس کے جنرل سکریٹری اجے ماکن نے ملک میں ضروری اشیا اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے لئے آج مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی حکومت کی پالیسیوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہاکہ اس پر کنٹرول کے لئے فوری طورپر اقدامات کئے جانے چاہئیں۔

سابق مرکزی وزیر ماکن نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ عام لوگ کورونا اور اس کے سبب پیدا ہوئے بحران سے پریشان ہیں۔ ایسے میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ سے شہری مزید پریشان ہوگئے ہیں۔ پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے۔ ڈیزل مہنگا ہونے سے مہنگائی مزید بڑھ رہی ہے۔ ان سب کا بوجھ ملک کے عام شہریوں پر پڑرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

میرٹھ: اقلیتی برادری کا ہجرت کا انتباہ، انتظامیہ اور سوسائٹی پر سنگین الزام

سینئر کانگریسی لیڈر نے اعدادو شمار پیش کرتے ہوئے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی کے لئے مکمل طورپر مرکزی حکومت کی پالیسیاں ذمہ دار ہیں۔ مرکزی حکومت ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کو کنٹرول نہیں کرپا رہی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس کے برعکس مرکزی حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے لئے سابقہ کانگریس حکومت کی پالیسیوں کا بہانہ بناتی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.