ETV Bharat / bharat

'ڈنکی' کی کامیابی کے بعد بومن ایرانی نے لکھا جذباتی نوٹ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 10, 2024, 7:58 AM IST

Boman Irani Wrote Emotional Note بومن ایرانی نے فلم ڈنکی کے حوالے سے ایکس پر لکھا کہ ناظرین کے ساتھ فلمیں دیکھنا ہمیشہ پرلطف ہوتا ہے۔ ڈنکی جیسی فلمیں انسانیت، مہربانی، وفاداری میں ہمارے اعتماد کو مضبوط کرتی ہیں اور اسی لیے ہمیں راجکمار ہیرانی کی فلمیں دیکھنا پسند ہے۔

Boman Irani wrote an emotional note
'ڈنکی' کی کامیابی کے بعد بومن ایرانی نے لکھا جذباتی نوٹ

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار بومن ایرانی نے فلم 'ڈنکی' میں اپنے ساتھی اداکار شاہ رخ خان اور پوری ٹیم کے لیے ’ڈنکی‘ کی کامیابی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی نوٹ لکھا ہے۔

راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'ڈنکی' میں بومن ایرانی نے ایک استاد کے کردار سے لوگوں کے دل جیت لیے۔ ہدایت کار راجکمار ہیرانی اور پوری ٹیم کے ساتھ ساتھ اپنے ساتھی اداکاروں شاہ رخ خان، تاپسی پنو اور وکی کوشل کی تعریف کرتے ہوئے، بومن ایرانی نے سب کی محنت کو سراہا اور اس واقعی خاص پروجیکٹ کا حصہ بننے پر اظہار تشکر کیا۔

بومن ایرانی نے فلم ڈنکی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر لکھا کہ ناظرین کے ساتھ فلمیں دیکھنا ہمیشہ پرلطف ہوتا ہے۔ میں پوری ٹیم کی محنت کی تعریف کر سکتا ہوں۔ ڈنکی میں ہر اداکار نے شاندار کام کیا۔ اس طرح کی فلمیں انسانیت، مہربانی، وفاداری میں ہمارے اعتماد کو مضبوط کرتی ہیں اور اسی لیے ہمیں راجکمار ہیرانی کی فلمیں دیکھنا پسند ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

غور طلب ہو کہ ڈنکی میں شاہ رخ خان کے علاوہ تاپسی پنو، وکی کوشل اور بومن ایرانی بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ قابل ذکر ہو کہ بالی ووڈ فلم ڈنکی کے ساتھ ساؤتھ کی فلم سالار بھی ریلیز ہوئی تھی۔ جہاں شائقین کا ماننا ہے کہ دونوں فلمیں کافی بہتر ہیں، اگر ایکشن فلم دیکھنے کی خواہش ہے تو سالار دیکھیے لیکن اگر حالات حاضرہ اور جزبات پر مبنی فلم دیکھنی ہے تو بلا مبالغہ ڈنکی کو دیکھیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.