ETV Bharat / bharat

AAP Boycotted All Party Meet جموں میں عآپ نے آل پارٹی میٹنگ کا بائیکاٹ کیا

author img

By

Published : Sep 5, 2022, 11:01 PM IST

چیف الیکٹورل کمشنر جموں و کشمیر نے جموں میں کُل جماعتی میٹنگ بلائی تھی۔ مانا جا رہا ہے کہ اس میٹنگ میں نئے ووٹر لسٹ سے متعلق غور و خوض کیا گیا۔ وہیں دوسری جانب عام آدمی پارٹی کی طرف سے اس وقت احتجاج کیا گیا، جب چیف الیکٹورل آفیسر جموں کی طرف سے بلائی گئی میٹنگ میں پی ڈی پی، این سی بی جے پی اور دیگر سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے کئی سیاست داں شرکت کے لیے آرہے تھے۔ عآپ رہنماؤں نے یہاں پہنچ کر الیکشن کمیشن کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔ AAP Boycotted All Party Meet

AAP Boycotted All Party Meet
جموں میں عآپ نے آل پارٹی میٹنگ کا بائیکاٹ کیا

جموں: چیف الیکشن کمشنر جموں وکشمیر نے پیر کی شام 4:00 بجے جموں میں کُل جماعتی میٹنگ بلائی تھی۔ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات سے متعلق یہ میٹنگ اہم بتائی جا رہی ہے۔۔ مانا جا رہا ہے کہ اس میٹنگ میں نئے ووٹر لسٹ سے متعلق غوروخوض کیا گیا۔ دراصل حال کے دنوں میں 25 لاکھ نئے رائے دہندگان سے متعلق افواہ پھیلائی جا رہی ہے، دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ باہر کے لوگوں کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسی افواہوں پر چیف الیکشن کمشنر نے یہ میٹینگ بلائی تھی۔ AAP Boycotted All Party Meet

جموں میں عآپ نے آل پارٹی میٹنگ کا بائیکاٹ کیا

وہیں ووٹر لسٹ کے مسودے پر مہر لگانے سے پہلے جموں وکشمیر کے چیف الیکشن افسر (سی ای او) ہردیش کمار سبھی جماعتوں سے تبادلہ خیال کرنا چاہتے تھے۔ سی ای او دفتر کے ایک افسر کے مطابق اس میٹنگ کے لئے نیشنل کانفرنس، بی جے پی، کانگریس، پیپلز کانفرنس اور پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی سمیت سبھی اہم سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا گیا۔ اس دوران این سی، پی ڈی پی، کانگریس اور بی جے پی نے میٹنگ میں حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

All party Meeting in Jammu جموں کے نرواچن بھون میں آج آل پارٹی میٹنگ

وہیں دوسری جانب عام آدمی پارٹی کی طرف سے الیکشن کمیشن اور جے کے کے چیف الیکٹورل آفیسر کے خلاف نرواچن بھون میں اس وقت احتجاج کیا گیا، جب چیف الیکٹورل آفیسر جموں کی طرف سے بلائی گئی میٹنگ میں پی ڈی پی، این سی، بی جے پی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے کئی سیاست داں شرکت کے لیے آرہے تھے۔ عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں نے یہاں پہنچ کر الیکشن کمیشن کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔ AAP Boycotted All Party Meet in Jammu

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.