ETV Bharat / bharat

Khalistani Flag On The Himachal Assembly: ہماچل اسمبلی پر خالصتانی جھنڈا معاملے میں پہلی گرفتاری

author img

By

Published : May 11, 2022, 1:11 PM IST

Updated : May 11, 2022, 4:28 PM IST

ہماچل ودھان سبھا کی عمارت کے باہر خالصتانی جھنڈے نصب کرنے کے معاملہ میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ Police Makes First Arrest In Khalistan Flag

ہماچل اسمبلی پر خالصتانی جھنڈا لگانے کے معاملے میں پہلی گرفتاری عمل میں آئی
ہماچل اسمبلی پر خالصتانی جھنڈا لگانے کے معاملے میں پہلی گرفتاری عمل میں آئی

گزشتہ اتوار کو ہماچل ودھان سبھا کے مین گیٹ اور باؤنڈری وال پر خالصتانی جھنڈے لگانے اور نعرے لکھنے کے معاملے میں پہلی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ تاہم ایک شخص کے فرار ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ہماچل پردیش پولیس نے پنجاب سے ایک گرفتاری کی ہے۔ معاملے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے پنجاب میں چھاپے مارے۔ جہاں ہربیر سنگھ نامی نوجوان کو روپڑ ضلع کے مورنڈا سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اسی دوران ایک نوجوان یہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ A Man Arrest In Connection With the Hoisting of the Khalistani Flag on the Himachal Assembly

آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ 8 مئی کو ہماچل ودھان سبھا کی عمارت کے باہر خالصتانی جھنڈے نصب کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا، معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ خالصتانی جھنڈوں کو قبضے میں لے کر پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی۔ تاہم اسمبلی گیٹ کے قریب کوئی سی سی ٹی وی کیمرہ نہیں تھا۔ پھر بھی پولیس قریب میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر رہی ہے۔

اسمبلی کی دیواروں پر بھی خالصتان لکھا ہوا تھا۔ یہ جھنڈے یہاں کس نے لگائے ہیں، یہ فی الحال معلوم نہیں ہوسکا تھا۔ پولس چوکی کے انچارج نے بتایا کہ تپوون مین گیٹ کے قریب کوئی سی سی ٹی وی کیمرے نہیں لگائے گئے تھے، لیکن کچھ قریبی دکانوں کے باہر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی چھان بین کی جا رہی ہے، ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Last Updated : May 11, 2022, 4:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.