ETV Bharat / bharat

Clashes in Libya لیبیا میں جھڑپوں میں پانچ افراد ہلاک، 13 زخمی

author img

By

Published : Sep 27, 2022, 12:13 PM IST

میڈیکل ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ جھڑپوں میں شہریوں کے گھروں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ذرائع نے بتایا کہ مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق حریف مسلح گروپوں کے درمیان اتوار کی صبح شروع ہونے والی جھڑپیں فی الحال رک گئی ہیں۔ Clashes in Libya

لیبیا میں جھڑپوں میں پانچ افراد ہلاک، 13 زخمی
لیبیا میں جھڑپوں میں پانچ افراد ہلاک، 13 زخمی

طرابلس: مغربی لیبیا کے شہر زاویہ میں ہوئی تازہ جھڑپوں میں پانچ افراد ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہو گئے۔میڈیکل ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ نے پیر کو اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ مرنے والوں میں ایک 10 سالہ بچی بھی شامل ہے، نیز کچھ زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ محکمہ نے مزید کہا کہ جھڑپوں میں شہریوں کے گھروں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ذرائع نے بتایا کہ مقامی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق حریف مسلح گروپوں کے درمیان اتوار کی صبح شروع ہونے والی جھڑپیں فی الحال رک گئی ہیں۔ Clashes in Libya

مزید پڑھیں:۔ Deadly Clashes in Libya Capital: لیبیا کے دارالحکومت میں مہلک جھڑپوں میں تئیس افراد ہلاک

ایک مقامی اہلکار نے بتایا کہ "شہر میں جنگ بندی کا معاہدہ تیار کیا جا رہا ہے"۔ ابھی تک جھڑپوں کے حوالے سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ چند ہفتے قبل طرابلس میں ایک حریف حکومت سے وابستہ مسلح گروپوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں، جن میں 20 سے زائد افراد ہلاک اور 140 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.