ETV Bharat / bharat

دفعہ 370 کی منسوخی کے دو سال: عمران خان نے ’یکطرفہ‘ فیصلوں کی مذمت کی

author img

By

Published : Aug 5, 2021, 1:35 PM IST

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے دفعہ 370کی منسوخی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر کئی ٹویٹس کرکے حکومت ہند کی جانب سے جموں و کشمیر کے حوالے سے 5 اگست 2019 کو لیے گئے فیصلوں کی شدید نکتہ چینی کی۔

دفعہ 370کی منسوخی کے دو سال: عمران خان نے ’یکطرفہ‘ فیصلوں کی مذمت کی
دفعہ 370کی منسوخی کے دو سال: عمران خان نے ’یکطرفہ‘ فیصلوں کی مذمت کی

جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370 کی منسوخی کو دو سال مکمل ہو چکے ہیں۔ جہاں ایک جانب بی جے پی کے رہنما و کارکنان جشن منا رہے ہیں وہیں، اکثر مقامی سیاسی جماعتیں دفعہ 370 کی منسوخی کو ’’یوم سیاہ‘‘ کے طور منا کر دو سال قبل مرکز کی جانب سے لیے گئے فیصلوں کی مذمت کر رہی ہیں۔

دفعہ 370 کی منسوخی کی مذمت میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان بھی میدان میں کود پڑے۔ عمران خان نے کئی ٹویٹس کرکے دفعہ 370 کی منسوخی کو ’’حکومت ہند کی جانب سے کشمیر کی ساخت و ہئیت اور آبادیاتی تناسب کو بگاڑنے کی سازش‘‘ سے تعبیر کی۔

دفعہ 370کی منسوخی کے دو سال: عمران خان نے ’یکطرفہ‘ فیصلوں کی مذمت کی
دفعہ 370کی منسوخی کے دو سال: عمران خان نے ’یکطرفہ‘ فیصلوں کی مذمت کی

عمران خان نے ٹیوٹ کرتے ہوئے لکھا: ’’آئی او جے کے میں 5 اگست 2019 کے ہندوستان کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو آج 2 سال ہو گئے ہیں۔ عالمی برادری یہاں آبادیاتی تناسب کو بدلنے اور کشمیری شناخت کو تباہ کرنے کی بھارتی کوششوں کا مشاہدہ بخوبی کر رہی ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: دفعہ 370 کی منسوخی: جمہوریت اور جمہوری حقوق کا گلا گھونٹا گیا

عمران خان نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ ’’آئی او جے کے میں بھارتی حکومت کی جانب سے بربریت آر ایس ایس ہندوتوا نظریے کے زیر اثر انجام دی جا رہی ہے۔ آج ہندوستان اپنے بے لگام اقدامات اور حکومتی سرپرستی میں انجام دی جا رہی دہشت گردی (State sponsored terrorism) کے ذریعے تمام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے علاقائی استحکام کو تباہ کر رہا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر میں 41 لاکھ ڈومیسائل اسناد کی اجرائی: انتظامیہ

عمران خان نے مزید لکھا ہے کہ وہ کشمیریوں کی آواز کو بین الاقوامی سطح خصوصا اقوام متحدہ میں بلند کرتے رہیں گے جب تک کہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہ دیا جائے۔

مزید پڑھیں: پی ڈی پی کے لیے پانچ اگست یوم سیاہ ہوگا: محبوبہ مفتی

واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے بارہا دفعہ 370 کی منسوخی کو اندرونی مسئلہ قرار دیکر جموں و کشمیر کو ہندوستان کا جزو لا ینفک قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں: دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد امن وقانون میں بہتری آئی ہے: چارو سنہا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.