Double Masking May Not Protect You: دو ماسک لگانا کووڈ کے خطرے کو کم نہیں کرسکتا

author img

By

Published : May 5, 2022, 4:34 PM IST

دو ماسک لگانا کووڈ کے خطرے کو کم نہیں کرسکتا

امریکی محققین نے ایک تحقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ چہرے پر دو ماسک لگانا کووڈ 19 سے تحفظ نہیں فراہم کرسکتا ہے بلکہ اس سے انفیکشن پھیلنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ Double Masking May not Protect You

فزکس آف فلیوڈز میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ غلط فٹنگ والے دو ماسک لگانے سے ' ماسک کی کارگردگی کو نمایاں طور پر بہتر نہیں کیا جاسکتا ہے، اس سے صرف ہمیں غلط فہمی پیدا ہوسکتی ہے'۔ فلوریڈیا اسٹیٹ یونیورسٹی اور جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے محققین نے بتایا کہ ' چہرے پر زیادہ تہہ لگانے کا مطلب ہے چہرے کا کم محفوظ ہونا، جس کے نیتجے میں خراب فٹنگ والے ماسک چہرے کے کھلے ہوئے حصے کے لیے نقصاندہ ثابت ہوتے ہیں۔ Double Masking May not Protect You

ڈبل پرتیں تب ہی انفیکشن کو روک سکتی ہیں جب ماسک کی فٹنگ چہرے کے حساب سے ہو لیکن یہ سانس لینے میں دشواری کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ یو ایس سینٹر فار ڈیزیز اینڈ پریوینشن کے مطابق ڈھیلے کپڑوں سے بنے ہوئے ماسک کووڈ کے خلاف کم تحفظ فراہم کرتے ہیں اور این 95 اور کے این 95 جیسے ماسک سب سے زیادہ تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ لیکن دنیا میں وبائی مرض کے دستک دئیے جانے کے دو سال بعد بھی اب بھی ماسک کی خصوصیات کی مکمل سمجھ نہیں ہوپائی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تحفظ کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

اس مطالعہ کے لیے ٹیم نے متختلف قسم کے ماسک کی فٹنگ کا جائزہ لیا اور اس بات پر غور کیا کہ کیسے چہرے کی ساخت ماسک کے فٹنگ کو متاثر کرسکتی ہے۔ محققین نے اپنے تجربے میں پایا کہ کس طرح چہرے کے ڈھانچے میں معمولی تبدیلی بھی ماسک کی فٹنگ کو متاثر کرسکتی ہے۔ مثال کے طور پر چہرے کے بائیں جانب ماسک چہرے کے دائیں جانب میں زیادہ اچھے سے فٹ ہوسکتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر ہر شخص کے چہرے کے مطابق ماسک کو تیار کرنا ممکن نہیں ہے۔ لیکن پی سی اے ( پرنسپل کمپونینٹ اینالائسس) پر مبنی اسمولیشنز کا استعمال کرتے ہوئے مختلف آبادیوں کے لیے ماسک ڈیزائن کیے جاسکتے ہیں تاکہ مرد اور عورت یا بچے اور بوڑھوں کے چہرے کے ساخت کے مطابق ماسک ہو۔

مزید پڑھیں: New study: غیر ویکسین شدہ افراد ویکسین لینے والوں میں کورونا کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.