ETV Bharat / state

Rohingya Muslims Arrested in Bengal: سلی گوڑی میں چھ خواتین سمیت سات روہنگیا مسلمان گرفتار

author img

By

Published : Mar 17, 2022, 4:43 PM IST

سلی گوڑی ریلوے پولیس نے مبینہ طور پر سات روہنگیا مسلمان کو کولکاتا جانے کے دوران پکڑ کر جیل بھیج دیا۔ پولیس کے مطابق تمام گرفتار افراد بنگلہ دیش کے کاکس بازار میں واقع روہنگیا کیمپ سے بھاگ کر سلی گوڑی آئے تھے Seven Rohingya Muslims Arrested in Siliguri Railway Station۔

Rohingya Muslims arrested in Bengal
Rohingya Muslims arrested in Bengal

کولکاتا: سلی گوڑی ضلع کے نیو جلپائی گوڑی اسٹیشن سے ریلوے پولیس نے مبینہ طور پر سات روہنگیا مسلمانوں کو غیر قانونی طریقے سے مغربی بنگال میں داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کیا جن میں دو خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے Rohingya Muslims arrested in Bengal۔


مغربی بنگال کے سرحدی ضلع سلی گوڑی میں ریلوے اسٹیشن کے قریب سے جی آر پی نے روہنگیا مسلمانوں کو گرفتار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سلی گوڑی کے نیو جلپائی گوڑی اسٹیشن سے ریلوے پولیس نے سات روہنگیا مسلمانوں کو غیر قانونی طریقے سے مغربی بنگال میں داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا جس چھ خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔

روہنگیا مسلم بنگلہ دیش سے سرحد پار کر کے مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی میں داخل ہوئے تھے اور وہاں سے کولکاتا جانے کی تیاری میں مصروف تھے۔
پولیس نے شک کی بنیاد پر ان لوگوں سے پوچھ گچھ کی۔ وہ شناختی کارڈ یا پھر کوئی دوسرا دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہے۔ اس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار ہونے والوں میں چھ خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔ تمام لوگوں کو جلپائی گوڑی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں جیل حراست میں بھیج دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام گرفتار افراد بنگلہ دیش کے کاکس بازار میں واقع روہنگیا کیمپ سے بھاگ کر سلی گوڑی آئے گئے تھے۔ انہیں کولکاتا لے جانے کا منصوبہ تھا۔
مزید پڑھیں:


واضح رہے کہ جلپائی گوڑی ضلع میں اکثر و بیشتر بنگلہ دیش سے آنے والے روہنگیا مسلمانوں کی گرفتاری عمل میں آتی ہے۔

مغربی بنگال میں ریلوے پولیس اسٹیشن کی طرف سے روہنگیا مسلمان کی یہ پہلی گرفتاری نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی کئی طرح کی گرفتاری عمل میں آئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.