ETV Bharat / state

Four years of 370 abrogation: دفعہ 370 کی برسی پر یوگی آدتیہ ناتھ کی مبارکباد

author img

By

Published : Aug 5, 2023, 1:18 PM IST

یوگی آدتیہ ناتھ نے دفعہ 370 کی منسوخی کے چار سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کی ستائش کی۔ UP CM yogi Adityanath extends greetings

دفعہ 370منسوخی کے چار سال، یوگی آدتیہ ناتھ نے دی مبارکباد
دفعہ 370منسوخی کے چار سال، یوگی آدتیہ ناتھ نے دی مبارکباد

سرینگر (نیوز ڈیسک) : دفعہ 370 اور 35-A کی منسوخی کے چار سال مکمل ہونے پر ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر یوگی آدتیہ ناتھ نے مبارکبادی کا پیغام دیتے ہوئے کہا: ’’جموں و کشمیر اور لداخ کے علاقے آج ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔‘‘ آدتیہ ناتھ نے ٹویٹر ہینڈل پر جموں اور کشمیر میں آرٹیکل 370 اور 35-A کی منسوخی کے چار سال مکمل ہونے تحنیتی پوسٹ میں ان باتوں کا اظہار کیا۔

  • जम्मू-कश्मीर में दशकों तक अलगाववाद, आतंकवाद, परिवारवाद एवं कुशासन के जनक व पोषक तथा हमारी राष्ट्रीय एकता व अखंडता पर कलंक रहे अनुच्छेद 370 और 35-ए की समाप्ति के 04 वर्ष पूर्ण होने की सभी को बधाई!

    आदरणीय प्रधानमंत्री श्री @narendramodi जी के यशस्वी नेतृत्व में हुए इस ऐतिहासिक…

    — Yogi Adityanath (@myogiadityanath) August 5, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹویٹر پیغام میں کہا: ’’دفعہ 370اور 35اے کے خاتمے کے چار برس مکمل ہونے پر سبھی کو مبارک باد، یہ دفعات ہی در اصل دہائیوں سے جموں و کشمیر میں علیحدگی پسندی، دہشت گردی، اقربا پروری اور بدانتظامی کی اصل وجہ تھی اور یہ ہمارے ملک کے اتحاد اور سالمیت پر ایک دھبہ تھا۔‘‘ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہندی میں ٹویٹ کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

یو پی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا: ’’محترم وزیر اعظم نریدر مودی کی کامیاب قیادت میں کئے گئے اس تاریخی کام کے ساتھ، ایک دیش - ایک نشان - ایک وِدھان کی قرارداد کی تکمیل ہوئی، وہیں ’سب کا ساتھ - سب کا وکاس‘ کے جذبے کے ساتھ شامل ہو کر سب کا وشواس - سب کا پرایاس جموں کشمیر اور لداخ کے علاقوں میں آج ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: Article 370 Anniversary آرٹیکل 370 کی برسی پر محبوبہ مفتی نظربند

واضح رہے کہ بی جے پی کے زیر قیادت مرکزی سرکار نے 5 اگست 2019 کو دفعہ 370 کے تحت جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا تھا، وہیں ریاست کو دو مرکزی زیر انتظام خطوں - جموں و کشمیر اور لداخ - میں منقسم کر دیا۔ مرکزی سرکار کے ان فیصلوں کی مقامی سطح پر سخت تنقید کی جا رہی ہے جبکہ بی جے پی اس دن کو ’’تاریخی‘‘ قرار دے رہی ہے۔ جموں و کشمیر کی مین اسٹریم سیاسی جماعتیں پانچ اگست کو ’’بلیک ڈے‘‘ قرار دے رہی ہے۔ خصوصی آئینی حیثیت کے چار برس مکمل ہونے پر این اور پی ڈی پی کے مجوزہ احتجاج کو جموں و کشمیر انتظامیہ نے ناکام بناتے ہوئے دونوں پارٹیز کے دفاتر کو سیل کر دیا اور ان دفاتر کی جانب جانے والے راستوں کو بھی خار دار تاروں سے سیل کر دیا۔ ادھر، سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کے ذریعے اطلاع دی کہ انہیں خانہ نظر بند کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Abrogation of Article 370 دفعہ370 کی منسوخی کی چوتھی برسی پر سیاسی رہنماؤں کا ردعمل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.