ETV Bharat / state

Teacher Found Corona Positive: الیکشن ڈیوٹی سے واپسی کے بعد ٹیچر کورونا پازیٹیو پائے گئے

author img

By

Published : Feb 24, 2022, 2:51 PM IST

اترپردیش کے شہر بریلی میں الیکشن ڈیوٹی سے واپس آنے کے بعد تمام اہلکاروں و ٹیچرز کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس میں چھ افراد کورونا پازیٹیو پائے گئے۔

teacher found corona positive returning from election duty Bareilly
teacher found corona positive returning from election duty Bareilly

اسمبلی الیکشن کے لیے بریلی میں پولنگ دوسرے مرحلے میں تھی اور اس دوران الیکشن میں ڈیوٹی کرنے کے بعد واپس گھر لوٹنے والے تمام سرکاری ٹیچرز اور اہلکاروں نے اپنا کووڈ ٹیسٹ کرایا ہے۔ جس میں ایک خاتون ٹیچر اور ایک طالبہ سمیت کُل چھ افراد کو کورونا مثبت پایا گیا ہے۔

اس کے بعد محکمۂ صحت نے احتیاط کے طور پر تمام افراد کو کوارنٹین ہونے کا مشورہ دیا ہے۔ حالانکہ متاثرہ افراد میں سے دو فالو اپ کیس ہیں۔

آئی ڈی ایس پی انچارج ڈاکٹر انوراگ گوتم کے مطابق شاستری نگر کی ایک ٹیچر کو کورونا سے متاثر پایا گیا ہے۔ ٹیچر نے بتایا کہ الیکشن ڈیوٹی کے بعد ان کی طبیعت خراب ہونے لگی تھی۔ احتیاطی طور پر کورونا جانچ کی گئی تو رپورٹ مثبت پائی گئی جب کہ راجیندر نگر کی ایک طالبہ کو بھی کورونا متاثر پایا گیا ہے۔

دیگر متاثرہ افراد میں سے ایک تِلہیر اور ایک مغربی فتح گنج کا رہنے والا ہے۔ دو دیگر افراد جو ماضی میں متاثر پائے گئے تھے۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر ٹیسٹ کیا گیا تو وہ دونوں دوبارہ مثبت پائے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.