Schools Closed Due To Heavy Rains in Aligarh شدید بارش کے پیش نظر 21 اور 22 ستمبر کو اسکول بند

author img

By

Published : Sep 20, 2022, 8:47 PM IST

Schools Closed in Aligarh

علی گڑھ میں انتظامیہ نے پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے اسکول کو موسلادھار بارش کے پیش نظر 21 اور 22 ستمبر کو بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔Schools Closed in Aligarh

ریاست اتر پردیش کے علی گڑھ میں ضلع انتظامیہ نے گزشتہ دو روز سے ہو رہی موسلادھار بارش کے پیش نظر پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے اسکول بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ 21 اور 22 ستمبر کو تمام سرکاری اور غیر سرکاری اسکول بند رہیں گے۔Schools Closed in Aligarh

علی گڑھ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز اور نوٹس کے مطابق عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ شدید بارش سے بچاؤ کے لیے حفاظتی طریقے اپنائیں، پانی بھری جگہوں اور بجلی کے کھمبوں سے فاصلہ بنائیں، بارش کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ایڈوائزری جاری کر دی۔

شدید بارش کے پیش نظر 21 اور 22 ستمبر کو اسکول بند
شدید بارش کے پیش نظر 21 اور 22 ستمبر کو اسکول بند

ضلع مجسٹریٹ اندر وکرم سنگھ نے محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری کی وجہ سے ضلع میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں کو فوری طور پر اگلے دو دنوں کے لیے بند کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ اسکول انسپکٹر سبھاش گوتم اور ڈسٹرکٹ بیسک ایجوکیشن آفیسر ستیندر کمار ڈھاکہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہدایات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے 21 اور 22 ستمبر کو تمام سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں کی بندش کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: Schools Closed in Six Districts: جموں و کشمیر میں شدید بارش کے پیش نظر 6 اضلاع میں اسکول بند

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو دنوں سے مسلسل موسلادھار بارش کے پیش نظر نشیبی مقامات پر پانی جمع ہونے کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز تک مزید تیز بارش کا عندیہ دیا ہے، جس کے باعث بچوں کو اسکول پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے اسکولوں کو فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.