ETV Bharat / state

No Muslim Delivery Person سوئگی کے متعصب صارف نے مسلم ڈیلیوری بوائے کو نہ بھیجنے کی فرمائش کی

author img

By

Published : Sep 1, 2022, 7:34 AM IST

وائرل ٹویٹ میں دکھایا گیا ہے کہ ایک سوئگی صارف فوڈ ڈیلیوری ایپ سوگی کو ہدایت دے رہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ وہ کسی مسلمان ڈیلیوری پرسن کو نہ بھیجے۔ Hyderabad Swiggy Customer Writes On Food Order

سوئگی
سوئگی

معاشرے میں نفرت کا ماحول اس قدر ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ کھانے پینے کی چیزوں میں بھی اب یہ دیکھا جارہا ہے ان چیزوں کو لانے والا کس مذہب سے تعلق رکھتاہے۔ Hyderabad Swiggy Customer Writes On Food Order

ریاست تلنگانہ کے دارلحکومت حیدرآباد جس کی بھائی چارگی اور ایک دوسرے کے مذاہب کی احترام کی مثالیں دی جاتی تھیں، آج خیر سگالی کے ماحول میں چند لوگوں کی جانب سے نفرت کو بڑھاوا دیا جارہا ہے،دراصل حیدر آباد میں فوڈ ڈیلیوری ایپ سوئگی پر ایک صارف نے لکھا کہ’’ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کو ڈیلیوری کے لئے کسی مسلمان شخص کو نہ بھیجیں۔

گاہک کی جانب سے سوئگی ایپ پر مخصوص ہدایات کا اسکرین شاٹ تلنگانہ اسٹیٹ ٹیکسی اور ڈرائیورز JAC کے چیئرمین شیخ صلاح الدین نے ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے، سیکشن 'ہاؤ ٹو ریچ' کے تحت درج کی گئی ہدایت میں لکھا ہے: "مسلم ڈیلیوری پرسن نہیں چاہتے۔"

مزید پڑھیں:Attack on Swiggy Delivery Boy in Hyderabad: ہوٹل کے مالک اور ورکرز کا سوئگی ڈیلیوری بوائے پر حملہ

صلاح الدین نے اپنے ٹویٹ میں سوئگی سے کہا کہ وہ ایسے متعصب کسٹمر کے خلاف مناسب موقف اختیار کرے۔ سوئگی نے ابھی تک اس واقعے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.