ETV Bharat / state

Manoj Sinha on Militancy In kashmir جموں و کشمیر میں امن بگاڑنے کی سازشیں کرنے والوں کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی

author img

By

Published : Oct 21, 2022, 4:19 PM IST

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جو لوگ اپنے ذاتی مفادات کے لیے بے گناہوں کی ہلاکتوں کو جواز بخشنے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ در اصل ملک کی سالمیت اور خود مختاری کے لیے ایک چلینج ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر ایسے لوگوں کے خلاف قانون کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔Manoj Sinha on Militancy In kashmir

Etv Bharatthose-trying-to-destabilize-peace-in-jk-will-have-to-pay-a-heavy-price-says-manoj-sinha
جموں و کشمیر میں امن بگاڑنے کی سازشیں کرنے والوں کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، منوج سنہا

سرینگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں امن کے ماحول کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یونین ٹریٹری میں امن کو خراب کرنے کی سازشیں کرنے والوں کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعے کو سرینگر کے زیون علاقے میں واقع آرمڈ پولیس کمپلیکس میں منعقدہ پولیس یادگاری تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔Manoj Sinha on

جموں و کشمیر میں امن بگاڑنے کی سازشیں کرنے والوں کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، منوج سنہا


منوج سنہا نے کہا جموں و کشمیر میں پولیس گزشتہ تین دہائیوں سے قابل تعریف کام کر رہی ہے۔ امن و قانون کی بحالی ہو، عسکریت پسندی کے خلاف لڑنا ہو، ٹریفک کا نظام ٹھیک کرنا ہو یا روزانہ بنیادوں پر رونما ہونے والی مجرمانہ سرگرمیوں کی روک تھام ہو، پولیس ہر محاذ پر صف آرا ہے۔Manoj Sinha on JK Police Services
منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس کا شمار ملک کی بہترین فورسز میں کیا جاتا ہے جو انتہائی پیشہ ورانہ طریقے سے کئی محاذوں پر لڑ رہی ہے۔جموں و کشمیر پولیس نے خطے میں امن کی بحالی اور عسکریت پسندی اور علاحدگی پسندی کی بیخ کنی کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں تاہم ابھی بھی کچھ ایسے عناصر موجود ہیں جو ہمارے ہمسایہ ملک کے ایما پر جموں و کشمیر میں امن کو نذر آتش کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں، ایسے عناصر کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ پولیس اور سکیورٹی فورسز، شہیدوں کے خاندان سے بہائے گئے ہر آنسو کے قطرے کا بدلہ لیں گے۔

ایل جی منوج سنہا نے کہا کشمیر میں عسکریت پسندی کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنا ہی شہیدوں کو سب سے بہتر خراج عقیدت ہوگا۔جس طرح اقلیتی فرقے کے لوگوں اور غیر مقامی مزدورں کی ہلاکتوں کے خلاف عام لوگ سڑکوں پر آگئے اس سے یہ بات صاف ہوجاتی ہے کہ عسکریت پسندی بستر مرگ پر ہے اور اب یہ زیادہ دیر تک زندہ نہیں رہ سکتی ہے۔

کسی بھی سیاسی جماعت کا نام لیے بغیر منوج سنہا نے کہا کہ جو لوگ اپنے ذاتی مفادات کے لیے بے گناہوں کی ہلاکتوں کو جواز بخشنے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ در اصل ملک کی سالمیت اور خود مختاری کے لیے ایک چلینج ہیں۔مجھے یہ کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے کہ ضرورت پڑنے پر ایسے لوگوں کے خلاف بھی تحت قانون کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: Amit Shah On Security Situation مودی دور حکومت میں کشمیر کی سیکوریٹی صورتحال میں بہتری آئی ہے، امت شاہ

جموں وکشمیر میں امن بحال کرنے کے لیے پولیس اور سکیورٹی فورسز کے رول کی سراہنا کرتے ہوئے موصوف ایل جی نے کہا کہ پولیس نے عسکریت پسندی کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے گذشتہ تین برسوں کے دوران بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ پولیس اور شہیدوں کی عظیم قربانیوں کا ہی نتیجہ ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگ آج راحت کی سانس لے رہے ہیں اور سماج کو بحیثیت مجموعی ایسے عناصر کا بائیکاٹ کرنا چاہئے جو آج بھی یونین ٹریٹری میں امن خراب کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں جس کے لیے پولیس اور سیکورٹی فورسز نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.