Omar Abdullah on Tiranga Campaign: ہر گھر ترنگا مہم سے کسی کو کوئی اعتراض نہیں، عمرعبداللہ

author img

By

Published : Jul 28, 2022, 6:06 PM IST

Updated : Jul 28, 2022, 6:47 PM IST

there-should-be-no-force-in-hoisting-tricolor-says-omar-abdullah

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ و نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ ترنگا لہرانے پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے لیکن اسے زبردستی مسلط نہیں کیا جانا چاہیے۔ Omar Abdullah on Har Ghar Tiranga Campaign

سرینگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبدللہ نے کہا کہ "ہر گھر ترنگا" مہم سے کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ قومی جھنڈے کو گھر پر لہرانے پر کسی کو بھی کوئی اعتراض نہیں ہوسکتا ہے۔ ہاں مگر اسے زبردستی کسی پر مسلط نہیں کیا جانا چاہیے۔ Omar Abdullah on Har Ghar Tiranga Campaign

ہر گھر ترنگا مہم "سے کسی کو کوئی اعتراض نہیں ، عمرعبداللہ
موصوف نے ان باتوں کا اظہار سرینگر میں ایک تقریب کے حاشہ پر کیا۔ عمر عبدللہ نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت" ہر گھر ترنگا" مہم شروع کی گئی ہے۔ اس میں کسی کو نہ کوئی شک ہے اور نہ ہی کسی کو کوئی اعتراض ہوسکتا ہے۔ تاہم ہر گھر ترنگا کے نام پر کسی بھی شہری سے کوئی زور زبردستی نہیں کی جانی چاہیے۔ جو قومی جھنڈے کو گھر پر رکھنے یا جھنڈا لہرانے کی خواہش رکھتا ہو تو وہ خوشی خوشی کرے لیکن دوسروں کو قومی پرچم خریدنے یا لہرانے پر مجبور نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف مقامات سے یہ خبریں بھی آئی ہیں کہ اس تعلق سے اسکولی بچوں سے پیسے جمع کیے گئے یا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے پیسے وصول گیے جو کہ غلط بات ہے۔ اس پر سرکار کو غورو فکر کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:



واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے ملک کی 75 سالگرہ کے موقع پر" آزادی کے امرت مہوتسو" کے تحت 11 سے 15 اگست تک "ہر گھر ترنگا" مہم شروع کی ہے۔ اس ایک ہفتے کے دوران ملک بھر میں 72 کروڑ قومی پرچم لہرائے جائیں گے۔

Last Updated :Jul 28, 2022, 6:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.