ETV Bharat / state

Polo View Market Srinagar "پولو ویو" مارکیٹ شام کے وقت لوگوں کی توجہ کا مرکز

author img

By

Published : May 19, 2023, 4:28 PM IST

70 سالہ پرانے پولو ویو مارکیٹ کی تزئین و زیبائش کے بعد کافی لوگ شام کے وقت اس بازار کا رخ کرتے ہیں۔ کئی لوگ یہاں بازار کی نئی شکل کو دیکھتے ہوئے ہر زاویہ سے بازار کی خوبصورت کو اپنے کمیروں میں قید کرتے اور خریداری کرتے نظر آرہے ہیں۔

srinagars-polo-view-market-becomes-center-of-attention-for-people-in-evening
"پولو ویو" مارکیٹ شام کے وقت لوگوں کی توجہ کا مرکز

"پولو ویو" مارکیٹ شام کے وقت لوگوں کی توجہ کا مرکز

سرینگر: سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت ابتدائی مرحلے میں تجدید شدہ تاریخی پولو ویو مارکیٹ ان دنوں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ نہ صرف دن میں بلکہ شام کے اوقات کے دوران مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ یہاں سیاحوں کا بھی خاصا رش دیکھنے کو ملتا ہے۔ پولو ویو مارکیٹ میں شام ہوتے ہی کئی سارے لوگوں خریداری کرتے ہوئے دیکھے جاتے ہیں۔جبکہ کئی سارے یہاں سیرو تفریحی کی غرض سے آتے ہیں۔ ایسے میں پولو ویو مارکیٹ میں لوگوں کی گہما گہمی سے شام کے وقت پرُ رونق مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔

سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت جدید خطوط پر استوار کیے گیے اس پُرانے بازار میں ایسے کئی چیزیں دیکھنے کو ملتی ہیں جو کہ شہر سرینگر کے کسی بھی بازار میں ابھی دیکھی نہیں جارہی ہیں اور یہ شہر سرینگر کا ایسا پہلا مارکیٹ بن گیا جو کہ اس طرح جازب نظر بنایا گیا ہے۔ پولو ویو مارکیٹ کو وائر فری کیا گیا مطلب یہ کہ یہاں آپ کو کسی بھی قسم کی تاریں کمبوں سے لٹکی ہوئی دیکھنے کو نہیں ملے گی۔ وہیں پولو ویو کے بیچوں بیچ گاڑیوں کی آواجاہی کو ختم کیا گیا، کیونکہ بازار کی سڑک کو خوبصورت ٹائیلز سے سجایا گیا۔ڈرنیج اور سٹوریج سسٹم کو بھی الگ الگ ترتیب دیا گیا ہے۔ مارکیٹ کو پُرکشش اور مزید جاذب نظر بنانے کے لیے بازار کے چاروں طرف لائٹنگ سسٹم کو نصب کیا گیا اور سڑک کے بیچوں بیچ موجود سبھی چناروں کو لائٹنگ سے سجایا گیا جو کہ شام کے وقت بے حد خوبصورت مناظر پیش کرتے ہیں۔ وہیں ان چناروں کے اردگرد لوگوں کے بھیٹنے کے لئے بھی بہتر جگہ بنائی گئی۔ لوگ چناروں کے سائے تلے دن اور شام کے اوقات میں فرصت کے چند لمحات یہاں گزارتے ہوئے دیکھے جارہے ہیں۔

70 سالہ اس پرانے پولو ویو مارکیٹ کی تزئین و زیبائش کے بعد کافی لوگ شام کے وقت اس بازار کا رخ کرتے ہیں۔کئی یہاں بازار کی نئی شکل کو دیکھتے ہوئے ہر زاویہ سے بازار کی خوبصورت کو اپنے کمیروں میں قید کرتے ہیں تو کئی خریداری بھی کرتے ہیں۔ مقامی لوگ بھی اس بازار کو دیکھتے ہوئے بے حد خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس طرح کا تجدید شدہ مارکیٹ کشمیر کا پہلا بازار ہے جو کہ اب اپنی خوبصورتی سے لوگوں کو اپنی طرح کھینچتا ہے۔ اس سے نہ صرف اس تاریخی پولو ویو شان رفت پھر سے بحال ہوئی ہے بلکہ یہاں کے دوکانداروں کے کاروبار پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔

کشمیر کی سیر پر آنے والے سیاحوں کا خاصا رش بھی یہاں شام کے وقت دیکھا جاتا ہے اور سیاح کشمیر خاص شہر سرینگر میں گزارے ہوئے اپنے چند لمحات کو یادگار بنانے کے لیے روشنی میں ڈوبے اس پولو ویو مارکیٹ میں تصویری لیتے دکھائی دیتے ہیں۔گجرات کی ایک خاتوں سیاح کہتی ہیں کہ کشمیر عطا کردہ رعنائیوں سے جہاں کشمیر پہلے بے حد خوبصورت ہے وہیں بازاروں کی اس طرح کی تزائن وآرائش سے خوبصورتی میں چار چاند لگا جاتے ہیں اور اس سے نہ صرف بازاروں میں سیر و تفریح کرنا اچھا لگتا ہے بلکہ خریداری کرنے بھی دلچپسی بڑھ جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:



واضح رہے گزشتہ ہفتے جموں وکشمیر کے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے نئے ہیت اور نئی شکل میں تیار کئے گیے اس پولو ویو مارکیٹ کا باضابط طور افتتاح کیا اور اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ لال چوک کے بازار دہلی، چندی گڑھ اور دیگر شہروں سے ملتے جلتے نظر آئیں گے۔اس سے نہ صرف تجارت کر فروغ حاصل ہوگا بلکہ یہ بازار لوگوں کی توجہ کا مرکز بھی بن جائے گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.