ETV Bharat / state

SKUAST Offers Admission for Foreigners: زرعی یونیورسٹی کشمیر میں پہلی مرتبہ غیر مقامی طلبہ کے لئے داخلہ کا اعلان

author img

By

Published : Sep 20, 2022, 11:55 AM IST

شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کشمیر، (سکاسٹ) نے پہلی مرتبہ ملکی و غیر ملکی طلبہ کے لئے داخلے کا اعلان کیا ہے۔ SKUAST Kashmir Offers Admission for Non Locals

زرعی یونیورسٹی کشمیر میں پہلی مرتبہ غیر مقامی طلبہ کے لئے داخلہ کا اعلان
زرعی یونیورسٹی کشمیر میں پہلی مرتبہ غیر مقامی طلبہ کے لئے داخلہ کا اعلان

سرینگر: شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کشمیر، (سکاسٹ) نے سال 2022-23کے لیے یو جی اور پی جی پروگرامز کے لیے پہلی مرتبہ ملکی و غیر ملکی (غیر پشتینی) باشندوں کے لئے داخلے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے سکاسٹ کے وائس چانسلر نذیر احمد گنائی نے قومی اور بین الاقوامی طلباء کے لیے داخلے کا ایک معلوماتی بروشر بھی اجرا کیا۔ SKUAST Kashmir Offers Admission for Foreigners

وائس چانسلر کے مطابق سکاسٹ انتظامیہ نہ صرف غیر ملکی طلباء کو یہاں لانے کی صلاحیت پیدا کرنے کے لیے کام کر رہی ہے بلکہ اپنے طلباء کو باہر کے اعلیٰ اداروں میں بھیجنے میں بھی فخر محسوس کر رہی ہے۔ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے غیر ملکی طلباء کے فوائد کا ذکر کرتے ہوئے وی سی نے کہا کہ ’’کشمیری معاشرہ جرائم سے پاک وصاف ہے جبکہ یہاں ایڈوینچر ٹورازم، ایگری ایکو ٹورزم وغیر بھی موجود ہیں۔‘‘ Agricultural University Kashmir Admission

انہوں نے مزید کہا کہ داخلے کے لیے غیر ملکی طلباء تک پہنچنے کے لئے وہ مختلف ممالک کے سفیروں کو کشمیر مدعو کرنے جا رہے ہیں تاکہ انہیں سکاسٹ میں تعلیم کے بنیادی ڈھانچے اور ماحولیاتی نظام کے بارے میں معلومات فراہم کی جا سکیں۔

قابل ذکر ہے کہ شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کشمیر، کو ملک کی بہترین زرعی یونیورسٹیوں میں چھٹا درجہ حاصل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.