جموں و کشمیر میں پابندیاں برقرار

author img

By

Published : Jun 8, 2020, 12:55 PM IST

Restrictions

کورونا وائرس مثبت معاملوں کی بڑھتی تعداد کے بعد انتظامیہ نے جموں و کشمیر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے اپنے فیصلے کو واپس لے لیا ہے۔

یو ٹی جموں و کشمیر میں آج سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا تھا لیکن کورونا وائرس مثبت معاملوں کی بڑھتی تعداد کے بعد اس فیصلے کو واپس لے لیا گیا ہے۔

جموں و کشمیر میں پابندیاں برقرار

اس لئے تمام دکان اور کاروباری مراکز آج بھی بند ہیں۔ اس کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی قبل کی طرح پابندی عائد ہے، حالانکہ سرکاری دفاتر میں کام معمول کے مطابق شروع ہو گیا ہے۔

سری نگر کے تجارتی مرکز لال چوک پر آج دکاندار اپنی دکانوں کو کھولنے پہنچے تھے لیکن انتظامیہ نے انہیں ان کی دکان کھولنے سے منع کر دیا کیونکہ حکومت نے اپنا پرانا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

واضح ہو کہ کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے پورے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا لیکن آج سے اس میں نرمی کا اعلان وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا تھا۔

مرکزی حکومت کے ذریعہ جاری کی گئی گائیڈ لائن کے بعد ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا اختیار متعلقہ ریاستوں اور انتظامیہ کو دیا گیا تھا۔ جس کے بعد جمو و کشمیر انتظامیہ نے آج سے نرمی کے متعلق ہدایت نامہ جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔۔۔۔کورونا وائرس: نئے رہنما خطوط کے اہم نکات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.