ETV Bharat / state

Protest in Srinagar: ایس پی او کی ہلاکت کے خلاف سرینگر میں احتجاج

author img

By

Published : Feb 14, 2022, 10:44 PM IST

گزشتہ دنوں شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں عسکریت پسندوں نے حفاظتی اہلکاروں پر گرینیڈ داغا جس کے نتیجے میں ایک ایس پی او ہلاک ہو گئے تھے۔ اس واقعے کے خلاف ایک مقامی این جی او نے سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ Protest in Srinagar Against Killing of SPO کیا۔

Protest in Srinagar : ایس پی او کی ہلاکت کے خلاف سرینگر میں احتجاج
Protest in Srinagar : ایس پی او کی ہلاکت کے خلاف سرینگر میں احتجاج

عسکریت پسندوں کی جانب سے کیے گئے گرینیڈ حملہ میں ایس پی او کی ہلاکت کے خلاف ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) نے سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ Protest in Srinagar Against Killing of SPO کیا۔

ایس پی او کی ہلاکت کے خلاف سرینگر میں احتجاج

’’آخر کب تک‘‘ نامی ایک این جی او نے سرینگر کے لال چوک علاقے میں کینڈل مارچ کے ذریعے ہلاک کیے گئے ایس پی او کو خراج عقیدت پیش کیا۔

احتجاج میں شامل لوگوں نے Protest in Srinagar Against Killing of SPO during Grenade Attack in Bandiporaعسکریت پسندوں کی جانب سے کیے گئے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز اور اسلام سوز واقعہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا: ’’حفاظت پر مامور سیکورٹی فورسز پر حملہ کرنا کسی بھی مذہب یا مہذب معاشرے میں قابل قبول نہیں۔‘‘

ذرائع ابلاگ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’’آخر کب تک کشمیر میں بے گناہوں کا قتل عام جاری رہے گا؟ اُن (عسکریت پسندوں) کو ایک ایس پی او کو ہلاک اور دیگر حفاظتی اہلکاروں کو زخمی کرکے آخر کیا حاصل ہوا؟‘‘

انہوں نے ہلاک کیے گئے ایس پی او کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس حملے کی سخت الفاظ میں مذمت Protest in Srinagar کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.