کشمیر کا لوک تھیٹر 'بانڈ پاتھر'۔۔۔

author img

By

Published : Nov 4, 2020, 10:41 PM IST

وادی کشمیر میں کورونا وائرس کے زور تھمنے اور لاک ڈاؤن کا دور ختم ہونے کے ساتھ ہی جہاں معمول کی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں وہیں اب دیگر سماجی، ادبی اور تمدنی سرگرمیاں بھی شروع ہونی لگی ہیں۔ اوپن ایئر کلچرل پروگرام کے علاوہ اب وادی میں انڈور ثقافتی تقریبات کا انعقاد بھی عمل میں لایا جا رہا ہے۔

وزارت فن و ثقافت حکومت ہند کے اشتراک سے نیشنل بانڈ تھیٹر جموں و کشمیر نے بدھ کے روز ٹیگور ہال سرینگر میں آرمن پاتھر کھیلا گیا۔ جس میں واتھورہ کے فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔

ٹیگور ہال سرینگر میں کافی وقت کے بعد اس بانڈ پاتھر کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی اچھی خاصی تعداد موجود تھیں۔ نہ صرف فن و ادب سے وابستہ لوگ اس بانڈ پاتھر کو دیکھنے کے لئے آئے تھے بلکہ عام لوگ بھی اس کھیل سے محفوظ ہوئے۔ اس آرمن پاتھر کو نیشنل بانڈ تھیٹر سے وابستہ فنکاروں نے ایک نئے انداز میں پیش کیا جسے حاضرین نے کافی سراہا اور اس کھیل کو پیش کرنے والے فنکاروں اور ہدایتکار نے شائقین فن سے داد و تحسین حاصل کی۔

ڈی ڈی سی انتخابات کی پوری تفصیلات، ای وی ایم کے ساتھ پوسٹل بیلٹ کا بھی استعمال


تھیٹر سے وابستہ نثار نسیم کا کہنا ہے کہ آرمن پاتھر کافی پرانہ ہے لیکن آج جس نئے انداز اور رنگ و روپ میں اسے پیش کیا گیا یہ ایک نئی اور الگ پہل ہے جو کہ کافی حوصلہ افزا ہے۔

نیشنل بانڈ تھیٹر کے سربراہ غلام نبی بھگت کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے تھیٹر میں ورکشاپ جاری ہے اور اس آرمن پاتھر کو بھی جاری ورکشاپ کے دوران ہی ایک نئے انداز میں پیش کرنے کے لئے تیار کیا گیا۔ جسے آج حاضرین کے سامنے پیش کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ فنکاروں کی محنت اور بہترین ڈائریکشن کی وجہ سے لوگوں نے اس کوشش کو کافی پسند کیا۔ بہرحال ضرورت اس بات کی ہے کہ اس طرح کے پروگرامز زیادہ سے زیادہ منعقد کئے جائے تاکہ روایتی بانڈ پاتھر کو ختم ہونے سے بچایا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.