ETV Bharat / state

Cops Must Remain Cautious: خطرہ ابھی ٹلا نہیں، پولیس اہلکاروں کو خبردار رہنا چاہئے، دلباغ سنگھ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 30, 2023, 5:35 PM IST

جموں کشمیر پولیس سربراہ، دلباغ سنگھ، جو آئندہ کل پولیس سروس سے سبکددوش ہو رہے ہیں کا کہنا ہے کہ پولیس والا ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ایک پولیس والا ہی رہتا ہے۔

خطرہ ابھی ٹلا نہیں، پولیس اہلکاروں کو خبردار رہنا چاہئے، دلباغ سنگھ
خطرہ ابھی ٹلا نہیں، پولیس اہلکاروں کو خبردار رہنا چاہئے، دلباغ سنگھ

خطرہ ابھی ٹلا نہیں، پولیس اہلکاروں کو خبردار رہنا چاہئے، دلباغ سنگھ

سرینگر: جموں کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے پولیس اہلکاروں کو متنبہ کیا ہے کہ یونین ٹیریٹری میں ابھی عسکریت پسندوں کے حملوں کا خطرہ ٹلا نہیں ہے جس کی باعث اہلکاروں اور افسران کو خبردار رہنا چاہئے۔ دلباغ سنگھ نے کہا: ’’اہلکاروں کو اپنی جانوں کی حفاظت کرنی چاہئے اور کوئی بھی کوتاہی نہیں کرنی چاہئے۔‘‘ دلباغ سنگھ کی یہ ہدایت سرینگر کے عیدگاہ میں اتوار کو پولیس انسپکٹر مسرور علی وانی پر عسکریت پسندوں کی جانب سے حملے کے پیش نظر دی گئی ہے۔

دلباغ سنگھ نے مذکورہ پولیس افسر کی طبی حالت پر بیان دیتے ہوتے کہا کہ زخمی پولیس افسر زیر علاج ہیں اور انکی صحتیابی کے لئے دعا کی۔ یاد رہے کہ عیدگاہ میں پولیس انسپکٹر مسرور علی وانی پر عسکریت پسند نے پستول سے اس وقت گولیاں چلا کر اسے شدید زخمی کر دیا تھا جب وہ عیدگاہ میں کرکٹ کھیل رہے تھے۔ دلباغ سنگھ نے کہا کہ مذکورہ پولیس افسر اسی علاقے کے رہنے والے ہیں اور وہ مقامی نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہے تھے۔

دلباغ سنگھ نے کہا کہ لائن آف کنٹرول اور سرحد پر عسکریت پسندوں کی جانب سے دراندازی کی کوششیں جاری ہیں، لیکن ایل او سی اور سرحد پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی سے انکی کوششوں کو ناکام بنایا جا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ایل او سی اور آئی بی پر سیکورٹی فورسز کا مضبوط نظام ہے جس سے وہ ہر لمحہ پر نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی دراندازی کی کوشش کو کرارا جواب دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: Police Officer Shot In Srinagar سرینگر کی عیدگاہ میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ، پولیس افسر زخمی، علاقے میں تلاشی آپریشن جاری

31 اکتوبر کو 37 برس کے بعد پولیس سے سبکدوش ہونے پر دلباغ سنگھ نے کہا کہ ’’پولیس والا ہمیشہ پولیس والا ہی رہتا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ وہ مطمئن ہے کہ 37 برس کی سروس کے بعد وہ سبکدوش ہو رہے ہیں اور ان برسوں میں پولیس نے ملک کے امن کے لئے کافی محنت کی اور امن بحالی کے لئے ہمیشہ قربانیاں بھی دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.