ETV Bharat / state

سرینگر کے نٹی پورہ علاقے میں ایک عسکریت پسند ہلاک

author img

By

Published : Oct 8, 2021, 9:42 PM IST

Updated : Oct 8, 2021, 10:47 PM IST

سری نگر کے نٹی پورہ علاقے میں پولیس نے جمعہ کی شام ایک عسکریت پسند کو ہلاک کیا ہے۔ ایک سینیئر پولیس آفیسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'ابھی سے کچھ دیر قبل نامعلوم عسکریت پسندوں نے سرینگر پولیس پر گولیاں چلائی جس کے بعد جوابی کارروائی میں ایک عسکریت پسند کو ہلاک کیا گیا۔'

سری نگر کے نٹی پورہ علاقے میں ایک عسکریت پسند ہلاک
سری نگر کے نٹی پورہ علاقے میں ایک عسکریت پسند ہلاک

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے نٹی پورہ علاقے میں پولیس نے جمعہ کی شام ایک عسکریت پسند کو ہلاک کیا ہے۔

سری نگر کے نٹی پورہ علاقے میں ایک عسکریت پسند ہلاک

کشمیر زون پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مارے گئے عسکریت پسند سے برآمد کردہ آئی کارڈ کے مطابق اس کی شناخت عاقب بشیر کمار کے طور پر ہوئی ہے جو کہ دہشت گرد تنظیم ایل ای ٹی سے وابستہ ہے۔ مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

سری نگر کے نٹی پورہ علاقے میں ایک عسکریت پسند ہلاک
سری نگر کے نٹی پورہ علاقے میں ایک عسکریت پسند ہلاک

ایک سینیئر پولیس آفیسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'ابھی سے کچھ دیر قبل نامعلوم عسکریت پسندوں نے سرینگر پولیس پر گولیاں چلائی۔ جس کے بعد جوابی کارروائی میں ایک عسکریت پسند کو ہلاک کیا گیا۔'

اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'ایک عسکریت پسند ہلاک کیا گیا، جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ہلاک شدہ عسکریت پسند سے گولیاں اور دیگر اسلحہ برآمد کئے گئے۔"

یہ بھی پڑھیں: بے گناہوں کی ہلاکت سے لوگوں میں عدم تحفظ: عمر عبداللہ



واضح رہے کہ پولیس نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی مہم تیز کر دی ہے۔

Last Updated :Oct 8, 2021, 10:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.