Mughal Road and Srinagar Leh Highway Closed تاریخی مغل روڈ اور سری نگر- لیہہ شاہراہ دوسرے روز بھی بند

author img

By

Published : Dec 10, 2022, 3:30 PM IST

Updated : Dec 10, 2022, 5:49 PM IST

Etv Bharat

وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- لیہہ شاہراہ زوجیلا پاس پر تازہ برف باری کے باعث دوسرے روز بھی ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند رہی۔ بتادیں کہ محکمہ موسمیات نے وادی میں 9 اور 10 دسمبر کو برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔ Mughal Road and Srinagar Leh Highway Closed

سری نگر: وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- لیہہ شاہراہ زوجیلا پاس پر تازہ برف باری کے باعث دوسرے روز بھی ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند رہی۔ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ کو تازہ برف باری کے نتیجے میں گذشتہ شب ہی ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ Mughal Road and Srinagar Leh Highway Closed

تاریخی مغل روڈ اور سری نگر- لیہہ شاہراہ دوسرے روز بھی بند

ٹریفک حکام نے بتایا کہ سری نگر- لیہہ شاہراہ کو زوجیلا پاس پر تازہ برف باری کے باعث جمعے کی صبح ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا اور ہفتے کے روز شاہراہ پر برف باری کا سلسلہ جاری رہنے کے باعث شاہراہ دوسرے روز بھی بند رہی اور کسی کو بھی آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

حکام نے بتایا کہ تاریخی مغل روڈ کو تازہ برف باری کے پیش نظر گذشتہ شب ہی ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بنا بر احتیاط بند کر دیا گیا ہے۔ دریں اثنا وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔بتادیں کہ محکمہ موسمیات نے وادی میں 9 اور 10 دسمبر کو برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Mughal Road Closed مغل روڈ پر تازہ برفباری، ٹریفک کی آمد و رفت بند

Snowfall In Kashmir کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری، مغل روڈ سرینگر۔جموں اور لیہہ شاہراہ آمدورفت کیلئے بند

Last Updated :Dec 10, 2022, 5:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.