ETV Bharat / state

Mehbooba Mufti on 2024 Election: بی جے پی آئین کو نہیں مانتی، محبوبہ مفتی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 27, 2023, 6:12 PM IST

محبوبہ مفتی نے جموں و کشمیر میں الیکشن منعقد نہ کرائے جانے پر بی جے پی کی ایک بار پھر تنقید کی ہے۔

بی جے پی آئین کو نہیں مانتی، محبوبہ مفتی
بی جے پی آئین کو نہیں مانتی، محبوبہ مفتی

بی جے پی آئین کو نہیں مانتی، محبوبہ مفتی

سرینگر (جموں کشمیر) : جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریکٹ پارٹی (پی ڈی پی) صدر محبوبہ مفتی نے ایک بار پھر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’اگر بھارتیہ جنتا پارٹی 2024 کے انتخابات میں دوبارہ منتخب ہوگی تو یہ (پارٹی) ملک میں الیکشن کا نظام ہی ختم کر دے گی۔‘‘ محبوبہ مفتی نے سرینگر میں پارٹی دفتر پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جی پی رہنما ملک کے آئین اور جمہوریت کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور اس کے تجربے کشمیر سے کر رہے ہیں۔‘‘

محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ ’’بی جے پی دنیا کو تماشا دکھا رہی ہے کہ انہوں نے کشمیر میں پنچایتی انتخابات منعقد کئے تھے لیکن اب وہ یہ تماشا بھی بند کرنے جا رہے ہیں۔‘‘ محبوبہ مفتی نے یہ بیان ان اطلاعات و خبروں کے پس منظر میں دیا ہے جن میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ سیکورٹی ایجنسیز اور مرکزی سرکار جموں کشمیر میں ہونے والے بلدیاتی و پنچایتی انتخابات کو موخر کرنے پر غور کر رہی ہے اور ان کا انعقاد پارلیمانی انتخابات کے بعد ہوگا۔

محبوبہ مفتی نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’یہی جماعت سپریم کورٹ میں دعوی کرتی ہے کہ جموں کشمیر میں سیکورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے لیکن یہاں یہ کہہ رہے ہیں کہ سیکورٹی ابتر ہونے سے انتخابات کرانا موزوں نہیں ہے۔‘‘ انکا کہنا ہے کہ جس طرح سے جموں صوبے میں لوگ بی جے پی کے خلاف سڑکوں پر آرہے ہیں اور کشمیر میں انکی حامی جماعتون کو لوگ قبول نہیں کر رہے ہیں اس سے بی جے پی کو یہ لگ رہا ہے کہ انکا (جموں و کشمیر میں مکمل) صفایا ہوگا جس کی وجہ سے وہ انتخابات منعقد کرانے سے گریز کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: Mehbooba Mufti slams Centre امریکی سیب پر امپوٹ ڈیوٹی کم کرنا جموں و کشمیر معیشت کےلئے تباہ کن: محبوبہ مفتی

یاد رہے کہ جموں کشمیر میں بلدیاتی و پنچایتی انتخابات نومبر دسمبر میں طے ہیں کیونکہ کہ بلدیاتی نظام کی پانچ سالہ مدت اکتوبر میں ختم ہو رہی ہے جبکہ پنچایتی راج کی پانچ سالہ مدت جنوری 2024 میں ختم ہو رہی ہے۔ انتخابی قانون کے مطابق بلدیاتی و پنچایتی نظام کی مدت ختم ہونے سے دو یا تین ماہ قبل انتخابات منعقد ہونے چاپئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.