ETV Bharat / state

Constitution Day یوم آئین پر ایل جی منوج سنہا کی مبارک باد

author img

By

Published : Nov 26, 2022, 12:55 PM IST

Updated : Nov 26, 2022, 2:11 PM IST

جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'یوم آئین پر میں لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔ ہمارا آئین ایک مقدس کتاب ہے اور اس میں شامل ابدی اقدار ہمارے لیے رہنما اصولوں کی حیثیت سے باقی ہیں۔' Manoj Sinha on Constitution Day

منوج سنہا کی لوگوں کو یوم آئین پر مبارک باد
منوج سنہا کی لوگوں کو یوم آئین پر مبارک باد

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یوم آئین پر لوگوں کو مبارکبادی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے آئین میں شامل ابدی اقدار ہمارے لیے رہنما اصولوں کی حیثیت سے باقی ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ انہوں نے کہا: ’یوم آئین پر میں لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں ہمارا آئین ایک مقدس کتاب ہے اور اس میں شامل ابدی اقدار ہمارے لئے رہنما اصولوں کی حیثیت سے باقی ہیں‘۔ Manoj Sinha extends wishes on Constitution Day

  • Warm greetings to the people on the Constitution Day. Our Constitution is the holy book & enshrines eternal values that remain as our guiding principles. Today, let us all take a pledge to uphold these values and fulfil our fundamental duties to build a stronger India.

    — Office of LG J&K (@OfficeOfLGJandK) November 26, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ’آج ہم سب یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم ان تمام اقدار کو بر قرار رکھیں اور مستحکم بھارت کی تعمیر کے لئے اپنے بنیادی فرائض انجام دیں‘۔ بتادیں کہ ملک میں یوم آئین جس کو قومی قانون دن کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ہر سال 26 نومبر کو منایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Constitution Day: یوم آئین پر مودی نے امبیڈکر اور راجندر پرساد کو یاد کیا

یو این آئی

Last Updated :Nov 26, 2022, 2:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.