Geelanis House Seized علیٰحدگی پسند رہنما مرحوم سید علی شاہ گیلانی کا مکان سیل

author img

By

Published : Dec 24, 2022, 1:31 PM IST

Updated : Dec 24, 2022, 5:31 PM IST

علیحدگی پسند رہنما مرحوم سید علی شاہ گیلانی کا مکان سیل

حکام نے ہفتے کی صبح جماعت اسلامی کی کم سے کم 20 جائیدادوں جن میں مرحوم سید علی شاہ گیلانی کے نام پر بھی کچھ جائیدادیں شامل ہیں کو منسلک کر دیا۔ان جائیدادوں کو سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کی سفارش پر وادی کے مختلف اضلاع میں منسلک کر دیا گیا۔Geelanis House Seized

سرینگر: حکام نے ہفتے کی صبح جماعت اسلامی کی کم سے کم 20 جائیدادوں جن میں مرحوم سید علی شاہ گیلانی کے نام پر بھی کچھ جائیدادیں شامل ہیں کو منسلک کر دیا۔ان جائیدادوں کو سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کی سفارش پر وادی کے مختلف اضلاع میں منسلک کر دیا گیا۔Sia Seized jamiat islami Property

ضلع مجسٹریٹ سرینگر نے پہلے ہی برزلہ سرینگر میں واقع 17مرلہ اور199 مربع فٹ اراضی پر تعمیر دو منزلہ دو رہائشی عمارتوں، جو سید علی شاہ گیلانی ولد سید پیر شاہ گیلانی اور فردوس احمد عصمی ولد غلام نبی عصمی کے نام ہیں، کو سیل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔Geelanis House Seized

تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح ایس آئی اے نے مخلتف اضلاع میں کارروائی کرتے ہوئے جماعت اسلامی کی کم سے کم 20 جائیدادوں کو منسلک کر دیا۔ ان جائیدادوں میں حیرت کانفرنس کے سابق چیئرمین مرحوم سید علی گیلانی کی برزلہ میں واقع جائیدادیں بھی شامل ہیں۔SIA Raid In Kashmir

اونتی پورہ میں ایس اے آئی کا چھاپہ

اونتی پورہ:

ریاستی تفتیشی ایجنسی نے اونتی پورہ میں بھی جماعت اسلامی کی ایک بلڈنگ کو منسلک کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایس ای اے نے اسلامک یونیورسٹی روڈ پر ایک بلڈنگ کو بھی ضلع انتظامیہ پلوامہ کے احکامات کے بعد منسلک کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ بلڈنگ پچھلے کئی سالوں سے جماعت اسلامی کے قبضے میں تھی۔Sia Raid In Awantipora


ایس آئی اے نے اس بلڈنگ پر انتطامیہ کی جانب سے ایک بورڈ بھی چسپاں کیا گیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ بلڈنگ اب سرکاری قبضے میں آگئی ہے اور اس کا استعمال ممنوع قرار دیا گیا ہے ۔Property Seized in Awantipora

کولگام میں ایس اے آئی کی کارروائی

کولگام:

ریاستی تحقیقاتی ایجنسی نے جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے 5 مقامات پر ہفتہ کے روز چھاپے مارے۔ اس دوران ٹیم نے کئی دکانوں ، اراضی کو سیل کر دیا ہے۔ وہیں ایس آئی اے نے چھتہ بل میں اسلامی درسگاہ کو بھی سیل کر دیا گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق کولگام کے مختلف علاقوں میں ایس آئی اے کی کارروائی میں تقریباً 21 کنال اراضی کو منسلک کیا ہے۔SIA Raid in Kulgam

مزید پڑھیں: ۔SIA Raids In Pulwama پلوامہ میں ایس آئی اے کا چھاپہ

واضح رہے کہ کہ 28 فروری 2019 کو مرکزی وزارت داخلہ نے یو اے پی اے کے تحت اس تنظیم یعنی جماعت اسلامی کو پانچ سال کے لئے کالعدم قرار دیتے ہوئے بتایا تھا کہ جماعت اسلامی کشمیر عسکریت پسند تنظیموں کے رابطے میں ہے اور کشمیر اور دوسری جگہوں میں انتہا پسندی اور ملی ٹنسی کی تائید کرتی ہے۔Ban on Jamaat Islami jk

Last Updated :Dec 24, 2022, 5:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.