ETV Bharat / state

Mehbooba Mufti on JK: بھارت اور پاکستان کی جنگ میں کشمیری پس رہے ہیں، محبوبہ مفتی

author img

By

Published : Aug 3, 2022, 8:25 PM IST

جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ و جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے کہا کہ ایک طرف سے پاکستان اور دوسری جانب سے بھارت جنگ میں مشغول ہیں جس کے سبب جموں و کشمیر کے عوام پس رہے ہیں۔ Mehbooba Mufti on JK

kashmiri-are-suffering-in-the-war-between-pakistan-and-india-says-mehbooba-mufti
بھارت اور پاکستان کی جنگ میں کشمیری پس رہے ہیں، محبوبہ مفتی

سرینگر: جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلٰی اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ بھارت اور پاکستان جنگ میں مشغول ہیں اور دونوں طرف سے کشمیر ہی پس رہے ہیں۔ جنگی ماحول کو ختم کرنے کے لیے پی ڈی پی کے بانی مفتی محمد سید نے 'سیلف رول' کا ایجنڈا پیش کیا تھا جس سے دونوں ممالک، کشمیر کے مسئلہ کو حل کر سکتے تھے۔ محبوبہ مفتی نے ان باتوں کا اظہار آج سرینگر میں اپنی رہائش گاہ پر نوجوانوں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔Mehbooba Mufti Meets South Kashmir Workers

بھارت اور پاکستان کی جنگ میں کشمیری پس رہے ہیں، محبوبہ مفتی

مزید پڑھیں:


پی ڈی پی ترجمان کے مطابق آج پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے جنوبی کشمیر کے مختلف اضلاع کے نوجوان کارکنان نے اپنی رہائش گاہ گُپکار میں ملاقات کی۔ محبوبہ مفتی نے کارکنان سے کہا کہ وہ پرامن مزاحمت سے ہی جموں و کشمیر میں سیاسی غیر یقینی صورت حال سے نجات حاصل پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک طرف سے اور بھارت دوسری جانب سے جنگ میں مصروف ہیں جس کے سبب جموں و کشمیر کے عوام پس رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.