JK Govt Employees Terminated: جموں و کشمیر میں رشوت خوری کے الزام میں نو ملازمین برطرف

author img

By

Published : Jun 24, 2022, 3:55 PM IST

Updated : Jun 24, 2022, 6:00 PM IST

Etv Bjk-admin-sacks-nine-govt-employees-from-servicesharat

جموں و کشمیر انتظامیہ نے نو سرکاری ملازمین کو رشوت خوری کے الزام کے تحت نوکریوں سے برطرف کر دیا ہے۔ ان ملازمین کو جموں و کشمیر سیول سروس ریگولیشن کے دفعہ 226 (C) کے تحت برطرف کیا ہے۔ Govt Employees Terminated from Services

سرینگر: جموں و کشمیر انتظامیہ نے رشوت خوری کے الزام کے تحت ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ محکمے کے نو ملازمین کو نوکری سے برطرف کر دیا ہے۔ محکمہ ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ کے ایک حکمانے کے مطابق ان ملازمین کو جموں و کشمیر سیول سروس ریگولیشن کے دفعہ 226 (C) کے تحت رشوت خوری کے الزامات پر برطرف کیا گیا ہے۔ محکمہ کے مطابق ان ملازمین کے خلاف رشوت خوری، غیر قانونی تجاوزات کی تعمیرات میں ملوث، فرضی بلز پاس کرنا اور غیر قانونی تقرریوں جیسے جرائم ملوث پائے گئے ہیں۔ Housing Urban Development Dept Employees Terminated

حکام کا کہنا ہے کہ دفعہ 226 (c) کے مطابق سرکار کو یہ اختیارات ہیں کہ وہ ان ملازمین کو برطرف کرے جن کو "ڈیڈ ووڈ" قرار دیا گیا ہو اور وہ ملازم بائیس برس کی سروس مکمل کی ہو یا عمر میں 48 برس کو پہنچ چکے ہوں۔ ان ملازمین میں سرینگر میونسپل کارپوریشن کے معراج الدین بوجھا شامل ہیں۔ معراج الدین بوجھا کو اس سے قبل انسداد رشوت خوری کی ٹیم نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ معراج الدین بوجھا طویل عرصے سے سرینگر کے معروف زیارت دستگیر صاحب (سرائے بالا، امیراکدل) کی منیجنگ کمیٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے تھے۔ Govt Employees Terminated from Services

یہ بھی پڑھیں:



ان کے علاوہ اننت ناگ میونسپل کمیٹی کے ایگزیکٹو افسر غلام محی الدین، شبیر احمد وانی اسسٹنٹ سٹیشن افسر شوپیاں، ذاکر علی سینٹری سپر وائزر میونسپل کمیٹی ڈوڈہ، عبدالطیف ہیڈ اسسٹنٹ میونسپل کمیٹی بانہال، سوکیش کمار سینیئر اسسٹنٹ میونسپل کمیٹی ڈوڈہ، گوہر علی ٹوگو سیکرٹری ڈائریکٹوریٹ اربن لوکل باڈیز کشمیر، شگفتہ علی سیکرٹری ڈائریکٹوریٹ اربن لوکل باڈیز کشمیر اور ٹھاکر داس الیکٹرشن میونسپل کمیٹی ریاسی شامل ہیں۔

Last Updated :Jun 24, 2022, 6:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.