ETV Bharat / state

JK officer Demoted غیر قانونی تعمیرات کے الزام میں ریٹائرڈ افسر کے عہدے میں کمی

author img

By

Published : Apr 10, 2023, 8:37 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے جھیل ڈل میں غیر قانونی تعمیرات کے الزام میں شاہ سکندر نامی سبکدوش افسر کے عہدے میں کمی کی ہے۔ مذکورہ افسرلیکس اینڈ کنزرویشن میں بطور ڈی وی ایس سبکدوش ہوئے تھے۔

j-and-k-officer-demoted-for-illegal-constructions-in-dal-lake-during-his-tenure
غیر قانونی تعمیرات کے الزام میں ریٹائرڈ افسر کے عہدے میں کمی

سرینگر:جموں وکشمیر انتظامیہ نے جھیل ڈل میں غیر قانونی تعمیرات کے الزام میں شاہ سکندر نامی سبکدوش افسر کے عہدے میں کمی کے احکمات صادر کئے ہے۔پیر کے روز جاری ایک حکمنامے کے مطابق افسر انچارج ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی وائی ایس پی) کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا، جب ایک انکوائری میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ان کے عہدے کے دوران لیک اینڈ کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کے بلڈنگ پلان اور ماسٹر پلان کے خلاف ورزیاں ہوئی تھیں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ شاہ سکندر لیکس اینڈ کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کے اس کے وقت انفورسمنٹ افسر کو اس وقت کی سٹیٹ ویجیلنس آرگنائزیشن نے 14مارچ 2017 کو ڈل جھیل کے ایک علاقے میں قوانین کے خلاف ورزی کے الزام میں 2015 میں گرفتار بھی کیا تھا۔ ایسے میں انہوں نے 25ستمبر 2017 کو اپنا بیان جمع کرایا اور تمام الزمات کی تردید کی۔

حکم نامے کے مزید کہا گیا ہے کہ جمع کرایا گیا جواب غیر تسلی بخش پایا گیا اور اس کے مطابق چارجز کی مکمل انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔یکم جنوری 2018 کو حکومت نے ان کے خلاف الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری افسر مقرر کیا۔

مزید پڑھیں: Fake PMO Official پی ایم او کے فرضی عہدیدار کے جموں و کشمیر دوروں کی تحقیقات کا حکم

رپورٹ میں انکوائری افسر نے ثابت کیا کہ لیکس اینڈ کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی میں اپنی تعیناتی کے دوران عمارت کی اجازت کے اصولوں اور ڈل جھیل کے اردگرد غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ورزی کی گئی تھی۔ جس کے بعد مجاز اتھارٹی نے خلاف ورزی کرنے پر مذکورہ عہدے میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.